خوبصورت فن پارہ ایوان بالا کی زینت

Spread the love

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحفہ میں ملنے والا فن پارہ پارلیمنٹ ہاؤس کی زینت بنا دیا گیا ۔ فن پارےکو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ون پر لگا دیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق فن پارہ میں کلمہ طیبہ کو دائرے کی شکل میں خط کوفی میں لکھا گیاہے،کلمہ طیبہ کے ساتھ تحفے کو فن پارے کی شکل میں تخلیق کیا گیا ہے۔کلمہ طیبہ فن پارے میں چار مرتبہ تحریر کیا گیا ہے۔

اس فن پارے میں لائن اندر سے باہر کی جانب شعاعوں کی مانندہیں۔تحفے میں ملنے والےفن پارے کا گول ہونا زمین کو ظاہر کرتا ہے۔فن پارہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اللہ اور رسول حضرت محمد ﷺ کا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔

فن پارہ کو مقامی خطاط ناصر جاوید نے کلمہ طیبہ کو خوبصورت انداز میں تخلیق کیا۔ فن پارے کا سائز4 × 4 ہے اور  اس کو بننے میں 8 ماہ کا وقت لگا۔ یہ فن پارہ فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے اور اس میں پیتل کے ٹکڑے نصب کیے گئے ہیں۔ پیتل کا رنگ سونے کی مانند ہے جواس فن پارے میں علم کی دولت کو ظاہر کرتاہے۔

ناصر جاوید نے فن پارہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بطور تحفہ دیا۔چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ کے گیٹ نمبر ون پر آویزاں کر دیا گیا ۔

5 thoughts on “خوبصورت فن پارہ ایوان بالا کی زینت

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/خوبصورت-فن-پارہ-ایوان-بالا-کی-زینت/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you can find 78041 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/خوبصورت-فن-پارہ-ایوان-بالا-کی-زینت/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/خوبصورت-فن-پارہ-ایوان-بالا-کی-زینت/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/خوبصورت-فن-پارہ-ایوان-بالا-کی-زینت/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/23/خوبصورت-فن-پارہ-ایوان-بالا-کی-زینت/ […]

Comments are closed.