افغانستان کے برطانوی راج سے آزادی کے 103سال

Spread the love

آج سے 103 برس قبل غیور افغان نے برطانوی انگریز سامراج سے آزادی حاصل کی تھی آج پوری افغان قوم یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا۔ افغان عبوری حکومت کی جانب سے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ افغانستان نے19 اگست 1919 میں شاہ امان اللہ خان کے دور میں برطانوی قبضے سے آزادی حاصل کی تھی۔ افغانستان کی فوج کے 28 ویں اسد بریگیڈ نے وزارت دفاع میں ملٹری پریڈ کی اور یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

افغان عبوری وزیردفاع محمد یعقوب مجاہد نے وزارت دفاع دفتر میں یاد گارِ آزادی پر پھول چڑھائے۔ خطاب میں کہا کہ افغان عوام نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر آزادی کا مشعل روشن رکھا ہے اور جس نے بھی افغانستان پر قبضے کی کوشش کی ہے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام آج اپنی حقیقی آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں، ملک نہ صرف معاشی طور پر آزاد ہے بلکہ بیرونی ذرائع پر انحصار کی غلامی سے بھی آزاد ہے، 20 سال کی غیر ملکی افواج کا قبضہ ختم ہو چکا، آج افغانستان ہر سطح اور ہر شعبے میں آزاد ہے ۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہرمیدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
کابل کے علاوہ بھی افغانستان یومِ آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔قندھار میں ولیسی جرگہ سے افغانستان کےامیر ہبةاللہ اخند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نےافغانستان کےاثاثے فروخت کئے وہ ہمارے ہی بھائی تھے۔دنیا میں پھیلے تمام افغان پروفیشنلز کو ملک میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ آپ لوگ واپس آ کر یہاں کام کریں اور ملک کی خدمت کریں، اسی طرح ہم ترقی کریں گے۔
ہبت اللہ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے ۔ وزرا کو ہدایت کی گئی ہے سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کو پکڑیں اور انہیں پناہ گاہوں میں رکھیں ۔ ان کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ یہ ہمارے بچے ہیں۔
وزیرخارجہ امیر متقی نے قندھار میں قبائلی عمائدین میں خطاب میں کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ امارات اسلامیہ کے تعلقات خوشگوار ہیں۔ ہم نے معیشت پر منبی سیاسی پالیسیاں اپنائیں۔ کئی ممالک میں ہمارے سفارتخانے کام کر رہے ہیں، عالمی برادری کو بارہا یقین دہانی کروائی افغانستان کسی دوسرے ملک کے خلاف ہرگز استعمال نہیں ہو گا۔ جن کے ساتھ 20 سال جنگ لڑی ہے ان کے ساتھ تعلقات بننے میں وقت لگے گا۔
افغان طالبان حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ گذشتہ سال 15 اگست کو طالبان نے افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ افغان رہنماؤں کے مطابق تین صدیوں میں دنیا کی تین متکبر سلطنتوں کو افغانستان نے شکست دی اور اپنی سرزمین سے نکال دیا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعدملک امارات اسلامیہ رکھا گیا تھا۔

کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغان عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی ترقی ،خوشحالی کے ساتھ عوام اور افغان قیادت کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

کینیڈا کی وزارت خارجہ کے پارلیمانی سیکرٹری ڈان ویلی ویسٹ نے بھی افغان عوام کوآزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

8 thoughts on “افغانستان کے برطانوی راج سے آزادی کے 103سال

  1. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you will find 74643 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 4099 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you can find 90786 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/19/افغانستان-کے-برطانوی-راج-سے-آزادی-کے-103س/ […]

Comments are closed.