الجزائر کے جنگلات میں آگ،38 افرادہلاک

Spread the love

الجزائر کے 14 شمالی اضلاع کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد38 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر اور تیونس کی سرحد کے قریب الطراف کے علاقے میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ ملک کی دو ریاستوں طارف اور سطیف میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

الجزائر کے وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بلجود نے بتایا کہ 14 اضلاع میں 39 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جن میں ایل ٹارف کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔  سوک احراس سمیت تین علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آتشزدگی کے باعث کئی شاہراہیں نقل و حرکت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کچھ شہری اپنی املاک کو بچانے کے لیے آگ کا خطرہ مول لے رہے ہیں ۔شہریوں سے اپیل بھی کی کہ وہ  آگ سے خطرے والے مقامات کو خالی کرنے کے لیےانتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔وزیرداخلہ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز سے الجزائر میں 106 دفعہ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2500 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کا رقبہ جل گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں مقامی افراد نے آگ لگائی تھی۔

روس سےکرائے پر حاصل کیا گیا فائرفائٹنگ طیارہ خراب ہو گیا

الجزائر کے حکام نے آگ پر قابو پانے کے لئے روس سے تین ماہ کے لیے فائر فائٹنگ طیارہ کرائے پر لیا۔لیکن وہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیاہے۔وزیردفاع کے مطابق اس طیارے کو فال ہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔

صدرعبدالمجید تبون کا متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی

صدر الجزائرعبدالمجید تبون نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو یقین دلایا کہ آگ کوبجھانے کے لئے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نےالجزائر کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسو س  کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق الجزائر افریقہ کا سب سے بڑا ملک ہے اوراس کے شمالی علاقے ہرسال جنگل کی آگ سے متاثر ہوتے ہیں ۔ یہ واقعات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مزید بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی 33 فوجیوں سمیت 104 افراد جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہو گئے تھے ۔ ایک لاکھ ہیکٹرسے زیادہ جنگلات کا رقبہ جل کر تباہ ہو گیا تھا۔

سائنس دانوں نے الجزائر کے جنگلات میں حالیہ آگ لگنے کے واقعات کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روک تھام کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

7 thoughts on “الجزائر کے جنگلات میں آگ،38 افرادہلاک

  1. … [Trackback]

    […] Here you can find 73190 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/الجزائر-کے-جنگلات-میں-آگ،38-افرادہلاک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/الجزائر-کے-جنگلات-میں-آگ،38-افرادہلاک/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/الجزائر-کے-جنگلات-میں-آگ،38-افرادہلاک/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/الجزائر-کے-جنگلات-میں-آگ،38-افرادہلاک/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/الجزائر-کے-جنگلات-میں-آگ،38-افرادہلاک/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/18/الجزائر-کے-جنگلات-میں-آگ،38-افرادہلاک/ […]

Comments are closed.