جنرل باجوہ کے لئے ’’آرڈر آف دی یونین ‘‘کا اعزاز

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات نے ’’آرڈر آف دی یونین ‘‘کے اعزاز سے نوازا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا۔آرڈر آف دی  یونین ،یو اے ای کا دوست ممالک کے اعلیٰ حکام کو دیا جانے  والا دوسرا بڑا اعزاز ہے ۔آرمی چیف کو یہ ایوارڈ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانے میں نمایاں کردار پر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ ایوارڈ شہزادہ سلمان بن حماد ال خلیفہ ، پرنس فلپس اور پرنس ولیمزکو دیا جا چکا ہے۔ ایمل لاھود ،بل گیٹس اور سرگئی لاوروف کو بھی آرڈر آف دی یونین سے نوازا جا چکا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں ۔اماراتی صدر نے جنرل قمرجاوید باجوہ کا ابو ظہبی  کے شاہی محل قصر البحر پہنچنے پر استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون  کے علاؤہ مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امارتی صدر شیخ محمد زاید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امارات کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازنے پر شکریہ ادا کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔دونوں ملکوں کو جوڑنے والے دوستانہ تعلقات مستحکم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امارات کے ساتھ مفید تعاون کے فروغ اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی تعاون کو مزید بلندی تک لے جانے کی خواہش رکھتا ہے۔

اس موقع پر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ امارات اور پاکستان کو گہرے تاریخی رشتے ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔ مختلف سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنائے رکھنے کی مشترکہ خواہش باہمی رشتوں کے استحکام کا باعث ہے۔جنرل باجوہ نے دونوں ملکوں کے دوست عوام کے مفاد میں مشترکہ جدوجہد اور تعاون کی جہتوں کوعروج کی نئی منزلوں تک پہنچایا ہے۔
اس موقع پر مجلس قصر البحر میں ریاست العین حکمراں کے نمائندے شیخ طحنون بن محمد آل نہیان، شیخ سیف آل نہیان، شیخ سرورآل نہیان، ریاست ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ ھزاع بن زاید آل نہیان، زاید بن سلطان آل نہیان فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ نہیان بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان، صدارتی مشیر شیخ ڈاکٹر سلطان آل نہیان، ریاست ابوظبی آفس کے سربراہ اور ایگزیکٹیو کونسل کے رکن شیخ خالد آل نہیان، شیخ حمدان بن محمد آل نہیان، شیخ زاید بن محمد آل نہیان اور وزیررواداری و پرامن بقائے باہم شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متعدد عالمی رہنماؤں کی جانب سے پہلے ہی میڈلز سے نوازا جا چکا ہے۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26جون 2022ء کو میڈل آف ایکسلینس سے نوازا تھا۔ بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9جنوری 2021ء کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا۔ کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر 2019ء کو آرڈر آف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا۔سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کو 27 دسمبر 2018 کو ریسکیو میں مشترکہ دولت اور روسی کوہ پیمائی فیڈریشن کا تعریفی خط روسی سفیر کے دورہ پاکستان کے دوران دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 20 جون 2017 میں ترکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ انقرہ میں دیا گیاتھا۔

14 thoughts on “جنرل باجوہ کے لئے ’’آرڈر آف دی یونین ‘‘کا اعزاز

  1. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  5. meditation for anxiety

    meditation for anxiety

  6. … [Trackback]

    […] Here you can find 89771 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Find More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  11. … [Trackback]

    […] Here you will find 27680 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  12. … [Trackback]

    […] Here you will find 69725 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  13. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

  14. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/08/17/جنرل-باجوہ-کے-لئے-آرڈر-آف-دی-یونین/ […]

Comments are closed.