فرانسیسی فوج کا آخری دستہ بھی مالی سے نکل گیا

Spread the love

فرانس کی فوج نےافریقی ملک مالی سے 9 سال بعد اپنا انخلاء مکمل کر لیا۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اس نے منظم اور محفوظ انداز میں اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ فرانس نے ابتدائی طور پر 2013 میں مالی کی حکومت کی درخواست پر ملک میں  فرانسیسی فوجی تعینات کیے تھےتاکہ ملک کے شمال میں، علیحدگی پسند تحریک کے حملے کا جواب دیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کی کاروائیاں بڑھنے پر  فرانس نے 5 ہزار فوجیوں کو آپریشن بارکھان کے تحت تعینات کیا جو 2014 میں جی 5 ممالک مالی، نائجر، برکینا فاسو، چاڈ اور موریطانیہ میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔غیرسرکاری تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق مالی، نائجر اور برکینا فاسو میں سال کے آغاز سے اب تک 2 ہزار سے زیادہ شہری مارے جا چکے ہیں

فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اُن کی فوج افریقی  ساحل ریجن    کے  دیگر علاقوں  خلیج گنی اور چاڈ میں تمام شراکت داروں کے ساتھ استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ  جیتنے میں مصروف عمل رہے گی۔ مالی سے انخلا کے بعد اب نائجر ساحل میں فرانس کے فوجیوں کا مرکز بن جائے گا، جس کے دارالحکومت نیامی میں تقریباً ایک ہزار فوجیوں کے ساتھ لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ شدت پسندوں سے لڑنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ مزید 300 سے 400 کو برکینا اور مالی کے ساتھ  موجود دیگر سرحدی علاقوں میں نائجر کے فوجیوں کے ساتھ خصوصی آپریشن کے لیے بھیجا جائے گا۔ تقریباً 700 سے ایک ہزار فرانسیسی فوجی چاڈ میں  بھی مقیم ہیں، جن میں اسپیشل فورسز کی نامعلوم تعداد  خطے کے دیگر حصوں میں بھی موجود ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق مالی اور اس کے سابق نوآبادتی حکمراں فرانس کے درمیان تعلقات میں اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی تھی  جب اقتدار پر قابض فوج  فروری میں انتخابات کرانے کے معاہدے سے مکر گئی ، 2025 تک اقتدار پر برقرار رہنے کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان کرنے پر  مالی میں فرانس کے سفیر نےعبوری حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مالی کی حکومت نے فرانسیسی سفیرکے بیان کواشتعال انگیز قراردیتے ہوئے انہیں 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔  فرانس نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک سے اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔  جب فرانس نے مالی سے انخلا کا اعلان کیا تو اس وقت ملک میں 2400 فرانسیسی فوجیوں سمیت کئی فوجی اڈے قائم تھے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ملک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نطر مالی کی فوجی حکومت نے مئی میں فرانسیسی افواج کی حیثیت کو کنٹرول کرنے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کو  بھی منسوخ کر دیا ۔ فرانسیسی فوجیوں کے ساتھ ساتھ تکوبا کے ماتحت یورپی افواج کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم  دے دیا تھا۔

مالی میں القاعدہ سمیت دیگر شدت پسندوں کی کاروائیاں ایک دہائی پہلے شروع ہوئی تھیں ۔ شدت پسندوں میں  حملوں میں  ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیس لاکھ آبادی اپنے گھر بار چھوڑ چکی ہے۔ ملک کی حکومت شدت پسندی پر قابو پانے میں  مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے صرف 15 فیصد حصے تک ہی حکومت کا اختیار رہ گیا ہے۔  شدت پسندوں کا دائرہ کار مالی کے پڑوسی ممالک میں بھی خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشن بھی ملک میں تعینات ہیں لیکن خطے کی صورتحال بگڑتی چلی جارہی ہے۔

12 thoughts on “فرانسیسی فوج کا آخری دستہ بھی مالی سے نکل گیا

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Here you will find 27341 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you will find 18124 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  4. Trap \Bass Japanese Type Beat

    Trap \Bass Japanese Type Beat

  5. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Here you can find 28010 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/08/16/فرانسیسی-فوج-کا-آخری-دستہ-بھی-مالی-سے-نک/ […]

Comments are closed.