اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے سائرہ کی ضمانت 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہو گئی ہے۔سائرہ اور بارہ ماہ کی بچی کو حوالات سے باہر نکالیں گے۔
شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،فیصل چوہدری
شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے،فیصل چوہدری#shabazgill pic.twitter.com/WwGSMhsk1V— Dais Urdu (@daisurdu1) August 12, 2022
پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اللہ کا شکر ہے خاتون کی ضمانت ہو چکی ہے، کل ہمیں اس سے ملنے بھی نہیں دیا گیا ۔ معصوم بچی کی ماں کا کوئی جرم نہیں تھا ۔ یہ پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے ۔ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔
کنول شوزب نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو قابو کرنے کے لئے دباو بڑھایا جا رہا ہے ۔ اس ملک کی سالمیت کو داو پر مت لگائیں ۔ پوری قوم کو اس قسم کے معاملات میں الجھا کر مہنگائی سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے ۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شہبازگل کے ڈرائیور کی بیٹی آیت ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ٹوئیٹر پر ریلیزبےبی گرل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Release this innocent. #ReleaseBabyGirl pic.twitter.com/2H0KeqLcJs
— Tooba Abbasi (@Teeabbacy) August 11, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کے فون کی برآمدگی کے لیے ان کے ڈرائیور اظہار کے گھر چھاپہ مارا تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس نے چھاپے کے دوران ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور اس کے بھائی کےخلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔