کامن ویلتھ گیمز:جیولن تھرو میں ارشدندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Spread the love

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ  تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم کے مدمقابل عالمی چیمپئن سمیت 16 کھلاڑی تھے۔جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88 میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔تیسری تھرو کے بعد ارشد ندیم 8 بہترین تھرورر میں آگئے جس کے بعد انہیں مزید 3 تھرو دی گئیں۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو 85.9 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن نے چوتھی تھرو 82.74 میٹر پھینکی، اس موقع پر ورلڈ چیمپئن اینڈرس پیٹرس ارشد سے آگے نکل گئے۔پانچویں باری میں پیٹرس نے 88.64 میٹر تھرو پھینکی اور پھر ارشد ندیم نے 90.18 تھرو پھینکی، بعد ازاں انہوں نے چھٹی باری میں 86 میٹر تھرو پھینکی۔

انتظامیہ نے نتیجہ دیکھنے کے بعد ارشد ندیم کو جیولین تھرو ایونٹ کا گولڈ میڈلسٹ قرار دیا جبکہ سابق عالمی چیمپئن سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہیں۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے کامن ویلتھ گیمز  کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔گولڈ میدل جیتنے والے ارشد ندیم کے آبائی گاؤں میاں چنوں میں اُن کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ علاقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، اس موقع پر  قومی ایتھلیٹ کے دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر  رقص بھی کیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جیولن تھرو مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پرارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہونا چاہیے۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ آج صبح سویرے بیدار ہونے پر یہ شاندار خبر سننے کو ملی کہ ارشدندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلاگولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کے لئے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ارشد ندیم کا تسلسل،محنت،لگن نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی

پاکستان کی مسلح افواج نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشدندیم کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو میں تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پاکستان زندہ باد ۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے، ارشد ندیم نے جویلین تھرو اور نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں 2 سونے ،3 چاندی اور 3کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

8 thoughts on “کامن ویلتھ گیمز:جیولن تھرو میں ارشدندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 60308 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] There you can find 28321 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you will find 22051 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you can find 29698 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

  8. … [Trackback]

    […] There you will find 71360 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/08/08/کامن-ویلتھ-گیمزجیولن-تھرو-میں-ارشدندی/ […]

Comments are closed.