وزیراعلیٰ پنجاب سےلاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی ملاقات

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کی ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی۔ صدراعظم چوہدری نے چوہدری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی صحافی برادری کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور بلاشعبہ محسن صحافت کا درجہ رکھتے ہیں۔

اعظم چوہدری نے پریس کلب اور صحافی کالونی کے مسائل پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو تفصیلی طو پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم، اقبال چوہدری اور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ منصور بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ صحافیون کے مسائل کا بخوبی علم ہے۔ پہلے بھی ہماری حکومت نے عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں تھی۔ انہوں نے فوری طور پر لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 2 کروڑ روپے بحال کرنے کی منظوری دی جبکہ صحافی کالونی کے اے، بی ، سی اور ای بلاک میں صحافیوں کے پلاٹوں پر قبضوں کا جلد از جلد حل اور متبادل پلاٹس دینے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے صحافیوں کالونی کے فیز ٹو کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فیز ون کی طرح فیز ٹو بھی ہماری حکومت کی جانب سے صحافیوں کےلئے ایک تحفہ ہو گا۔ چوہدری پزویزالٰہی نے صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری کو یقین بھی کروائی۔ اس موقع پر ایف بلاک کے پلاٹوں کی نشاندہی کر کے ممبران کو پلاٹس کے قبضے دینے کا بھی وعدہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ امید ظاہر کی کہ وہ عوام اور خصوصاً صحافیوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے پریس کلب کےلائف ممبر و سینئر فوٹو جرنلسٹ اقبال چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقبال چوہدری نے صحافی برادری کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

5 thoughts on “وزیراعلیٰ پنجاب سےلاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی ملاقات

  1. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/08/05/وزیراعلیٰ-پنجاب-سےلاہور-پریس-کلب-کے-صد/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/05/وزیراعلیٰ-پنجاب-سےلاہور-پریس-کلب-کے-صد/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Here you will find 13997 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/08/05/وزیراعلیٰ-پنجاب-سےلاہور-پریس-کلب-کے-صد/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/05/وزیراعلیٰ-پنجاب-سےلاہور-پریس-کلب-کے-صد/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/08/05/وزیراعلیٰ-پنجاب-سےلاہور-پریس-کلب-کے-صد/ […]

Comments are closed.