نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان،امریکہ چین میں کشیدگی

Spread the love

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر بیجنگ میں تعینات امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کر احتجاج کیا ہے ۔چین کے نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے کہاکہ نینسی پلوسی جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کر رہی ہیں۔،چین اس کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا کیونکہ یہ دورہ ’’ون چائنا اصول‘‘ اور تین عدد چین امریکا مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے دورے کو چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ہیں۔ ہ امریکی حکومت کو اشتعال انگیزی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جس کی وجہ سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنی غلطیوں کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ چین جوابی اقدامات کرے گا، اور ہم وہی کریں گے جو ہم کہیں گے۔دریں اثنا انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر اصلاح اور عملی اقدامات کرے۔

نینسی پلوسی کی تائیوان میں مصروفیات

واضح رہے کہ چین کی فوج امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی  منگل کو تائیوان  پہنچی تھیں۔ وہ 1997 کے بعد تائیوان کا دورہ کرنے والی امریکا کی اعلیٰ منتخب عہدہ داربن گئی ہیں۔تائیوان پہنچنے پر نینسی پلوسی نے اعادہ کیا کہ ان کا یہ دورہ کسی بھی طرح ’’امریکا کی دیرینہ پالیسی کے منافی نہیں۔اس کی رہ نمائی 1979 کے تائیوان تعلقات ایکٹ کے تحت کی گئی ہے‘‘۔امریکا ’اسٹیٹس کو‘تبدیل کرنے کی یک طرفہ کوششوں کی مخالفت جاری رکھے ہوئے ہے۔تائیوان کے دوکروڑ 30 لاکھ عوام کے ساتھ امریکا کی یک جہتی آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کیونکہ دنیا کوآمریت اور جمہوریت کے درمیان انتخاب کا سامنا ہے‘‘۔

امریکی فوج نے پلوسی کے متوقع دورے سے قبل بحرہند، بحرالکاہل میں اپنی موجودگی اور افواج کی نقل وحرکت میں بھی اضافہ کیا جس کی تصدیق پہلے سےامریکی حکام نے نہیں کی تھی۔ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرنے والے حکام کے مطابق امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یوایس ایس رونالڈ ریگن اور اس کا اسٹرائیک گروپ پیرکے روز بحیرہ فلپائن میں موجودتھے۔
صدارتی محل میں ایک تقریب کے بعد اپنے خطاب میں تائیوانی صدر سائے انگ وین نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے تائیوان کے گرد سکیورٹی کا معاملہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔’تائیوان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا پورے انڈو پیسیفک پر بے پناہ اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کس طرح تائیوان اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔تائیوان خطے میں جمہوریت کے لیے دفاعی لائن کا کردار ادا کرے گا۔
ان کے خطاب کے جواب میں نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان مشترکہ اقدار کی بنیاد پر ایک مضبوط شراکت داری قائم ہوئی ہے۔ ہم یہ ’واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم تائیوان سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امریکہ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن دونوں ہی تائیوان کی حمایت کے معاملے پر متحد ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی صبح تائیوان کی پارلیمان میں اپنے خطاب میں نینسی پلوسی نے کہا کہ تائیوان ’دنیا کے سب سے آزاد معاشروں میں سے ایک ہے۔ وہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان پارلیمانی تبادلے کو بڑھانا چاہتی ہیں۔

پلوسی کا دورہ عالمی اصولوں کی خلاف ورزی

دوسری جاب بیجنگ میں وزارت خارجہ نے نینسی پلوسی کے تائیوان میں اُترنے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ یہ دورہ ایک چین کے اصول اور چین اورامریکاکے تین مشترکہ اعلامیوں کی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کا چین اور امریکا کے تعلقات کی سیاسی بنیاد پر شدید اثرپڑا ہےاور یہ چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے‘‘۔آگ سے کھیلنے کی طرح یہ چالیں انتہائی خطرناک ہیں۔ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں،وہ اس سے ہلاک بھی ہوجاتے ہیں‘‘۔

چینی وزیرخارجہ کا بیان

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی  نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ امریکا تائیوان کے سوال پراپنے وعدے پراعتماد توڑتا ہے جس سے اس کی اپنی قومی ساکھ کھوکھلا ہوجائے گی۔کچھ امریکی سیاست دان صرف اپنے مفادات کی پرواکرتے ہیں۔ تائیوان کے سوال پرکھلم کھلا آگ سے کھیلتے ہیں، خود کوایک ارب چالیس کروڑ چینی عوام کا دشمن بناتے ہیں اور وہ یقینی طور پر کسی اچھی جگہ پر ختم نہیں ہوں گے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ امریکہ سیاسی اشتعال انگیزی میں ملوث ہے اور کچھ امریکی سیاستدان چین کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار سطح پر دیکھنے کے خواہش مند نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ا مریکا تائیوان کے امن اور علاقائی استحکام میں مشکلات پیدا کررہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے ۔امریکا کو چین کے دوبارہ اتحاد میں رکاوٹ ڈالنے کا خواب نہیں دیکھنا چاہیے اور جان لینا چاہیے کہ تائیوان کبھی بھی چین سے الگ نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ وہ چین کا حصہ ہے ۔ انہوں نے خبر دار کیاکہ ہم تائیوان کو چین سے الگ کرنے والی قوتوں اور بیرونی مداخلت کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے اور جوابی کاروائی کریں گے ۔

چین کی فوج بھی ہائی الرٹ

چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے ترجمان ووکیان نے کہا کہ چینی فوج ہائی الرٹ ہے۔ وہ خطرات کا مقابلہ کرنے، قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرنےتیار ہے۔چین کی جانب سے جمعرات سے اتوار تک آبنائے میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

’’ون چائنا اصول‘‘ اصول کی حمایت

اقوام متحدہ نے ’’ون چائنا اصول‘‘ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کر دیا ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے ترجمان سٹیفن دوجارک کو امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے جواب میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی 1971 کی قرارداد 2758 کی پیروی کرتے ہیں ۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نےچین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ کیوبا “ون چائنا اصول ‘‘کی غیر محدود پابندی اور تائیوان کوچین کی سرزمین کے ایک ناقابل تنسیخ حصے کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مقاصد اور اصولوں کا انتخابی یا دوہرے معیار کے بغیر سختی سے احترام کیا جانا چاہیے۔

پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش

پاکستان نے تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کی توثیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی  کے ساتھ حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ تائیوان  کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔جبکہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کے باعث سلامتی کی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ بین الریاستی تعلقات باہمی احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت  پر مبنی ہونے چاہئیں۔

3 thoughts on “نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان،امریکہ چین میں کشیدگی

  1. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/08/03/نینسی-پلوسی-کا-دورہ-تائیوان،امریکہ-چی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/03/نینسی-پلوسی-کا-دورہ-تائیوان،امریکہ-چی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/08/03/نینسی-پلوسی-کا-دورہ-تائیوان،امریکہ-چی/ […]

Comments are closed.