پی ایف یو جے عہدیداران کی وفاقی وزیراطلاعات سے ملاقات

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب عہدیداران نے ملاقات کی ۔ وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری جنرل ارشد انصاری، سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان ، اسلام آباد پریس کلب کے صدر انور رضا اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی سمیت دیگرعہدیدان شامل تھے  ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیدان کو مبارکباد دی۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سے پی ایف یو جے کے عہدیداران ملاقات کر رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ پی ایف یو جے کی نومنتخب باڈی صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔ ان کے مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے ۔ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور مسلم لیگ (ن) ملک میں آزادی ء صحافت کی امین ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آزادی ء صحافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہم میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں ۔ جرنلسٹس پروٹیکشن (ترمیمی) بل وزارت اطلاعات کو موصول ہو چکا ہے، اس پر کام جاری ہے ۔ جلد ہی یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا ۔

مریم اورنگزیب نے پی ایف یو جے کے عہدیداران کو بتایا کہ صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے وزارت اطلاعات نے میڈیا ہائوسز کو ریکارڈ ادائیگیاں کی ہیں ۔ میڈیا ہائوسز کی ادائیگیوں کو صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کر رہے ہیں ۔ پی ایف یو جے کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافی برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافی برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

پی ایف یو جے کے عہدیداران کا وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ گروپ فوٹو

واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران کی مریم اورنگزیب سے ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن سمیت وزارت اطلاعات کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

3 thoughts on “پی ایف یو جے عہدیداران کی وفاقی وزیراطلاعات سے ملاقات

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/31/پی-ایف-یو-جے-عہدیداران-کی-وفاقی-وزیراطل/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/07/31/پی-ایف-یو-جے-عہدیداران-کی-وفاقی-وزیراطل/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/31/پی-ایف-یو-جے-عہدیداران-کی-وفاقی-وزیراطل/ […]

Comments are closed.