نیوزی لینڈ میں موسم بدلتے ہی کورونا کیسزمیں اضافہ

Spread the love

براعظم آسٹریلیا کے ملک نیوزی لینڈ میں سردیوں کے موسم کی  شدت بڑھتے ہی کورونا کیسز بھی بڑھنے لگے ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 64 ہزار 880 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران 26 اموات سامنے آئیں، ہلاک ہونے والے تمام افراد کی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی ہے ۔ جو کہ پچھلی لہر میں ریکارڈ 115 اموات سے کہیں زیادہ ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق نیوزی لینڈ میں اس وقت زیادہ کیسز اومی کرون کے بی اے 5 ویرینٹ کے رپورٹ ہورہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری لہر کے باعث  ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس، طبی مراکز میں اس وقت دباو بڑھ رہا ہے، وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق مارچ کے مقابلے میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد  اس وقت کم ہے لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں کیسز میں مزید اضافے کے ساتھ اس تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کرونا کی نئی لہر کو قابو میں رکھنے کے لیے سکولوں میں ماسک لازمی قرار دینے کے ساتھ عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے ۔ لیکن حکومت اس کی مزاحمت کررہی ہے۔  حکومت کی جانب سے عوام کے لیے فری ماسک سمیت ریپڈ ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا ہے لیکن کوئی موثر مینڈیٹ نہیں جاری کیا گیا۔

نیوزی لینڈ نے سخت پابندیوں کے تحت کورونا وباء کے آغاز کے بعد دو سال تک وائرس کو قابو میں رکھا ۔ نیوزی لینڈ کی 81 فیصد سے زائد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں حکومت نے زیرو کووڈ پالیسی ختم کی، ملک کی سرحدیں کھولیں اور دیگر ماسک سمیت دیگر کورونا پابندیاں بھی ختم کر دی گئیں۔

ماہرین کے مطابق حکومت کا خیال تھا کہ ویکسی نیشن کے بعد کرونا کا خطرہ کم ہوگیا ہے لیکن اعداد وشمار اس کے برعکس ہیں۔ امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق  پچاس لاکھ کے قریب آبادی والا ملک اس وقت ایک لاکھ افراد اوسط کے حساب سے کیسز رپورٹ کرنے والے 3 سرفہرست  ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ اموات رپورٹ کرنے والےممالک میں بھی ساتویں نمبر پر آچکا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر سخت پابندیوں کا اطلاق نہ کیا گیا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی  جائے گی۔

2 thoughts on “نیوزی لینڈ میں موسم بدلتے ہی کورونا کیسزمیں اضافہ

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/22/نیوزی-لینڈ-میں-موسم-بدلتے-ہی-کورونا-کیس/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you can find 85604 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/22/نیوزی-لینڈ-میں-موسم-بدلتے-ہی-کورونا-کیس/ […]

Comments are closed.