پاکستان نے گال ٹیسٹ 4وکٹ سے جیت لیا

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم نے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق کی شاندار بلے باز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں 160 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انہوں نے اپنی اننگز میں 408 گیندیں کھیلیں ۔ 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پانچویں روز کے کھیل کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ کیا تھا جب کہ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔۔ اس سے قبل آغا سلمان 12، محمد رضوان 40، کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کیے۔پاکستان کے محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار دکھائی دی لیکن قومی کپتان بابر اعظم نے تاریخی اننگز کھیلی ۔، انہوں نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ بولر نسیم شاہ نے ان کا پورا ساتھ دیا۔پاکستان کے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا کے پربت جے سوریا نے 5، مہیش تھیکشنا اور رمیش مینڈس نے 2،2 اور کسن راجیتھا نے ایک وکٹ لی۔

عبداللہ شفیق کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ میں قومی ٹیم پلان کے مطابق کھیلی ۔عبداللہ شفیق پر فخر ہے جس نے مشکل وکٹ پر شاندار بیٹنگ کی ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بیٹرز لمبا سکور نہ کرسکے، بائولرز نے پلان کے مطابق باؤلنگ کی ۔ محمد نواز نے چھ سال بعد ٹیم میں شاندار واپسی کی، یاسر شاہ کا کم بیک بھی اچھا رہا۔ لڑکوں کو اعتماد دیا کہ ہم ہر طرح کی کنڈیشنز میں پرفارم کر سکتے ہیں ۔ اس اعتماد کا ہمیں فائدہ ہوا ۔ جیت سے ہمیشہ اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔ کوشش ہوگی کہ اپنی اس پرفارمنس کو برقرار کھیں۔ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے  گال ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے گال میں بڑا ہدف حاصل کر کے دنیا کو غلط ثابت کردیا ہے ۔ عبداللہ شفیق کی شکل میں پاکستان کو نیا بیٹنگ سپر سٹار مل گیا۔ پرسکون، منظم اور کلاس کے ساتھ کھیل جاری رکھیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ منگل کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست سنچری سکور کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا۔ان سے قبل سابق پاکستانی کپتان لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے اپنے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں 652 رنز بنائے تھے، عبداللہ شفیق اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں 672 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ابھی ان کی اننگز جاری ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔

10 thoughts on “پاکستان نے گال ٹیسٹ 4وکٹ سے جیت لیا

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you can find 12800 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 53462 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Here you will find 65938 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  8. … [Trackback]

    […] There you can find 38857 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/پاکستان-نے-گال-ٹیسٹ-4وکٹ-سے-جیت-لیا/ […]

Comments are closed.