اسلام آباد ہائیکورٹ کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو نوٹس

Spread the love

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نوٹس کیخلاف ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے طیبہ گل کے کیس میں فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ گل کے وکیل کو آئندہ سماعت پر فریق بننے کی درخواست پردلائل دینے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ کے دلائل

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ نے پارلیمان کی کارروائی کو استثنیٰ سے متعلق عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 69کے تحت پارلیمان کو کُلی طور پر استثنیٰ حاصل نہیں۔ اب پارلیمانی استثنیٰ کی حد پرسپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے ۔ یہاں معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی بے ضابطگی کا ہے ۔ استثنیٰ صرف پارلیمان کی کارروائی کو حاصل ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو معاملہ زیر التوا ہے وہ کیا ہے؟عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جو معاملہ زیر التوا ہے وہ کیا ہے؟ جس پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھر وانہ نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور و دیگر کے خلاف شکایت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ڈائریکشن بہت اہم ہے جو ان کی طرف سے دی گئی۔ کمیٹی نے سابق چیئرمین نیب کو بلایا تھا۔ لاہور کی عدالت میں طیبہ گل کی درخواست زیر التوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔ جو تفتیشی افسر ہائی پروفائل کیسز کو دیکھ رہے ہیں ۔ ان کے نام بھی اس لسٹ میں ڈالے گئے۔ اس موقع پر اسی معاملے میں پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اسٹے کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے جہانزیب بھروانہ نے کہاکہ کل جب رٹ فائل ہوئی تو آج کے لیے ہمیں نوٹس ملا ہے کہ وزارت داخلہ آج ان کی موجودگی یقینی بنائے ۔ عدالت نے کہاکہ آپ کو قابل سماعت ہونے پر دلائل کا کہا تھا، لیکن اب سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

شہزادسلیم کی درخواست پر پی اے سی کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہزاد سلیم کی درخواست پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیا کہ فنڈز کے علاوہ کسی معاملے پر طلبی کمیٹی کا اختیار ہے یا نہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پی اے سی کو نوٹس کا مطلب چئیرمین پی اے سی کو نوٹس ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی پی اے سی کو نوٹس نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھی لکھی باتیں کریں، چئیرمین سینیٹ کو نوٹس ہو سکتا ہے تو چئیرمین پی اے سی کو کیوں نہیں؟ چیئرمین سینیٹ خود میرے سامنے درخواست دائر اور لڑ چکے ہیں۔ کارروائی اسٹے نہیں کر رہے لیکن وارنٹس جاری کرنے اور پٹشنر کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی سے روک رہے ہیں، عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

7 thoughts on “اسلام آباد ہائیکورٹ کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو نوٹس

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 84376 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Here you will find 3612 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 97282 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

  7. … [Trackback]

    […] There you will find 59402 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/20/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-پبلک-اکاؤنٹس-کم/ […]

Comments are closed.