زمبابوے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئےسونے کے سکوں کا استعمال

Spread the love

افریقی ملک زمبابوے میں بڑھتی مہنگائی پر قابو کے لیے کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین شروع ہو گیا ۔ زمبابوے کے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں سونے کے سکے فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ملک میں کاروباری اور مالیاتی لین دین کے لیے سونے کے سکے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کے سکے 25 جولائی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔شہری امریکی ڈالر، مقامی کرنسی اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے متبادل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے مطابق سونے کے یہ سکے خریدے جا سکیں گے۔سونے کے سکوں کو نقد رقم میں منتقل کیا جا سکے گا۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں مہنگائی کی شرح 200 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔مئی میں افراطِ زر کی شرح130 فیصدتھی جس کے بعد اگلے ما ہ اس میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ زمبابوے نے جون میں اپنی کلیدی شرح سود کو دوگنا سے زیادہ کر کے 200 فیصد کر دیا تھا جو کہ جنوبی افریقی ملک ہائپر افراط زر کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔بینک کی گورننگ کمیٹی نےبڑھتی مہنگائی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کیا۔ زمبابوے بینک کے گورنر نے بتایا کہ “کمیٹی نے نوٹ کیا کہ افراط زر میں اضافہ صارفین کی طلب اور اعتماد کو کم کر رہا ہے ۔اور اگر اسے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ گزشتہ دو سالوں میں حاصل کیے گئے اہم معاشی فوائد کو پلٹ دے گا۔
دنیا بھر کے مرکزی بینک مہنگائی سے لڑنے کے لیے شرح سود میں اضافہ ہو رہا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے اور سپلائی چین میں خلل پڑنے کے بعد توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق2009 میں زمبابوے کو شدید کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑا ۔ مالی مسائل کے شکار ملک نے اپنی کرنسی ترک کر کے غیر ملکی کرنسیاں استعمال کرنا شروع کی تھیں۔ زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر میں ہو رہا تھا۔ زمبابوے کے مرکزی بینک نے ڈالر متعارف کرانے سے پہلےایک بانڈ نوٹ متعارف کروایا تھا۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کی قیمت امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ دسمبر 2016 میں متعارف کرایا گیا، بانڈ نوٹ بھی اپنی قیمت برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور اس کی قدر گرتی گئی ۔ ایسے ملازمین جو امریکی ڈالر میں تنخواہیں نہیں کما رہے تھے ۔ ان کی تنخواہوں کی قدر میں کمی اور قوت خرید میں کمی دیکھنے میں آئی۔
2019 میں حکومت نے مقامی کرنسی ’’زمبابوین ڈالر‘‘ دوبارہ متعارف کروا دیا تھا لیکن اس کی قدر پھر گرتی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق زمبابوے شدید اقتصادی بحران کی لپیٹ میں ہے ۔ افراط زر کے ساتھ ساتھ مقامی کرنسی کی قدر تیزی سے گر رہی ہے۔ اس ملک میں 90 فیصد بے روزگاری کا شکار ہیں۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے نومبر 2017 کی فوجی بغاوت کے نتیجے میں رابرٹ موگابے کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔تقریباً پانچ سال بعد بھی وہ معاشی بحران کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

10 thoughts on “زمبابوے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئےسونے کے سکوں کا استعمال

  1. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you can find 82287 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  8. … [Trackback]

    […] There you can find 21634 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

  10. … [Trackback]

    […] There you will find 11263 more Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/06/زمبابوے،-مہنگائی-کنٹرول-کرنے-کے-لئےسو/ […]

Comments are closed.