عید الاضحیٰ کے لئے خصوصی کورونا گائیڈ لائن

Spread the love

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے عیدالاضحیٰ پر کورنا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ این سی او سی کے مطابق نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ۔ اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے ۔ اس دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں ۔ رش سے بچنے کے لیے ایک مقام پر نماز عید کی الگ جماعتیں کرائی جائیں ۔ علمائے کرام رش سے بچنے کے لیے نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں۔ بزرگ، بچے اور بیمار افراد نماز عید کے لیے آنے سے گریز کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں ۔ مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔

این سی او سی کی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے ۔ شہری عید گاہ آنے سے قبل وضو کا اہتمام گھر پر کریں ۔ شہری جائے نماز اپنے ساتھ لے کر آئیں ۔ نماز عید کے بعد شہری گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کریں ۔ نماز عید سے قبل اور بعد میں مساجد کے باہر بھیڑ سے بھی گریز کیا جائے۔

گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید کے موقع  پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے ۔ شہری عید خریداری کے لیے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں ۔ مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ اور عید کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔

شہری رہائشی علاقوں سے باہر مویشی قربان کریں ۔ قربانی کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ صوبائی حکومتیں بھی عید پر کرونا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 653 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 18ہزار950 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد15 لاکھ 39 ہزار275 تک پہنچ گئی ۔

این آئی ایچ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ5 لاکھ 83ہزار 84 ، پنجاب میں 5 لاکھ 8 ہزار 920 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 20 ہزار132  ، بلوچستان میں 35ہزار582 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 36 ہزار381 کیسز رپورٹ ہوئےہیں ۔ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 413 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار763 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ۔

این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ مہلک وبا سے مجموعی طور پر 30 ہزار403 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 13 ہزار 574 ، سندھ میں 8 ہزار 118 ، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے 792 ، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار343 ہے جبکہ وائرس کا شکار ہونے والے 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

5 thoughts on “عید الاضحیٰ کے لئے خصوصی کورونا گائیڈ لائن

  1. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/07/05/عید-الاضحیٰ-کے-لئے-خصوصی-کورونا-گائیڈ-ل/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/07/05/عید-الاضحیٰ-کے-لئے-خصوصی-کورونا-گائیڈ-ل/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/05/عید-الاضحیٰ-کے-لئے-خصوصی-کورونا-گائیڈ-ل/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/07/05/عید-الاضحیٰ-کے-لئے-خصوصی-کورونا-گائیڈ-ل/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/07/05/عید-الاضحیٰ-کے-لئے-خصوصی-کورونا-گائیڈ-ل/ […]

Comments are closed.