پنجاب میں بجلی مفت ملے گی

Spread the love

پنجاب کے ضمنی انتخابات قریب آتے ہی مسلم لیگ ن کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے کیلئے مفت بجلی کااعلان کر دیا ہے۔لیکن یہ سہولت صرف 6 ماہ کے لئے میسر ہو گی۔

حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب بھر میں 100 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کی اوسط 44 لاکھ سے 90 لاکھ خاندان سالانہ بنتی ہے ۔ ایک خاندان کے 6 افراد بھی شامل کریں تو ساڑھے پانچ کروڑ صوبے کی عوام کا جو غریب ترین طبقہ ہے اور صوبے کی آدھی آبادی بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ میں جن لوگوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے ۔ پنجاب حکومت 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 100 ارب روپے کی سبسڈی سے مفت بجلی فراہم کرنے جارہی ہے ۔آج کے بعد 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی کا بوجھ اٹھانے کی فکر سے آزاد ہوجانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم باریک بینی سے اس چیز کو بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ گھروں کو سولر پاور فراہم کرکے متبادل بجلی فراہم کریں تاکہ آنے والوں سالوں میں ہمیشہ کے لیے ان کی بجلی مفت ہو۔ حکومت عوام کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر کام کررہی ہے، ہم اسپتالوں میں ادویات بھی مفت فراہم کررہے ہیں۔ اگر لوگوں کا چولہا ٹھنڈا ہوگا تو مجھے بھی یہاں بیھٹنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ کوشش کروں گا اور مجھے قوی یقین ہے کہ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے ۔ آئی ایم ایف کا پروگرام چلے گا ۔ انٹرنیشنل ڈونرز آئیں گے، دوست ممالک مدد کریں گے، صحیح پالیسز بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن چیزوں کو کسی اور نظر سے دیکھتا ہے، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، جب میں جیل گیا تو گورنمنٹ کالج کا طالب علم تھا، مشرف کا دور تھا پھر اب یہ 22 مہینے کی جیل کاٹی ہے۔ لوگوں کے نام بھول جاتے ہیں لیکن کام یاد رہتے ہیں، آج میں سمجھتا ہوں جو بات بھی ہونی چاہیے صحیح ہونی چاہیے، 74 سال بعد پاکستانی قوم ایسے دوراہے پر کھڑی ہے، یہاں پر سیاست بچانے کا سوال نہیں ہے بلکہ ریاست کو بچانا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، سسکتی ہوئی معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت 2018 میں آئینی مدت پوری کرکے جارہی تھی کیا اس وقت شرح نمو 5.8 فیصد نہیں تھا، کیا 22، 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ زیرو پر نہیں تھی، آج ایسا کیا ہوگیا کہ معیشت صفر اعشاریہ صفر ہوگئی، کیوں آج لوڈشیڈنگ دوبارہ ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہوں آپ سے سچی باتیں کروں گا۔ آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے، 74 سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑا ہے ۔ نام اور عہدے انسان بھول جاتا ہے کام یاد رہ جاتے ہیں ۔ ہمیں سسکتی معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔حقائق بتاؤں گا کہ اس صوبے کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا لیکن اس کے ثبوت پیش کروں گا ۔ کسی کی عزت اچھالنے کے لیے اس کو چور، ڈاکو، کرپٹ نہیں کہوں گا، کیونکہ یہ نعرے سن سن کر اس قوم کے کان پک گئے ہیں، اگر آج کوئی سیاست کررہا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جواب دہ ہوگا۔عمران خان کی طرح جھوٹی تسلیاں نہیں دوں گا، میں کبھی عمران نیازی کی طرح 90 دنوں میں سب کچھ کرنے کا دعویٰ نہیں کروں گا جب تک میں پنجاب میں وزیراعلی ہوں تب تک میں سچ کہوں گا ۔ گزشتہ حکومت نے پنجاب کے ساتھ کھیلا ۔  گزشتہ تین ماہ پنجاب میں آئینی بحران رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے گندم  پر 200 ارب کی سبسڈی دی۔ ہم نے 10 کلو کے آٹے پر 160 روپے ریلیف دیا اور عوام کو مزید سہولیات بھی دیں گے۔

3 thoughts on “پنجاب میں بجلی مفت ملے گی

  1. … [Trackback]

    […] There you will find 16003 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/07/04/پنجاب-میں-بجلی-مفت-ملے-گی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/07/04/پنجاب-میں-بجلی-مفت-ملے-گی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/07/04/پنجاب-میں-بجلی-مفت-ملے-گی/ […]

Comments are closed.