این سی او سی کو کورونا کیس بڑھنے پر تشویش،نئی پابندیاں

Spread the love

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا قومی ادارہ صحت میں اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک کے کچھ شہروں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہواہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے  ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک پہننا لازمی قرار دیا۔ این آئی ایچ نے اپیل کی کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی۔ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے مسافر فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

دوسری جانب کورونا کی عالمی وبا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد30ہزار390 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.81فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تصداد 15 لاکھ 34ہزار270تک پہنچ گئی ۔ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد4ہزار632 کیسز ہیں ۔ کورونا میں مبتلا 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد5 لاکھ 79 ہزار530 ہو گئی ہے۔  پنجاب میں 5 لاکھ 8ہزار112 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار937 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 35 ہزار525،اسلام آباد میں ایک لاکھ 36 ہزار28 ،گلگت بلتستان میں 11 ہزار759،آزاد کشمیر میں 43 ہزار379 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وبا سے پنجاب میں سب سے زیادہ 13ہزار569 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ سندھ میں 8ہزار110،خیبرپختونخوا میں 6ہزار324 ، اسلام آباد میں ایک ہزار26،آزاد کشمیر میں 792گلگت بلتستان میں 191 جبکہ بلوچستان میں 378 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

5 thoughts on “این سی او سی کو کورونا کیس بڑھنے پر تشویش،نئی پابندیاں

  1. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/06/27/این-سی-او-سی-کو-کورونا-کیس-بڑھنے-پر-تشوی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/06/27/این-سی-او-سی-کو-کورونا-کیس-بڑھنے-پر-تشوی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Here you can find 86487 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/27/این-سی-او-سی-کو-کورونا-کیس-بڑھنے-پر-تشوی/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/27/این-سی-او-سی-کو-کورونا-کیس-بڑھنے-پر-تشوی/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/06/27/این-سی-او-سی-کو-کورونا-کیس-بڑھنے-پر-تشوی/ […]

Comments are closed.