آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے لئے کنگ عبدالعزیز میڈل ایوارڈ

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قصر اسلام پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں آرمی چیف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات سمیت عسکری شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا گیا ۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرڈر آف کنگ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی شریک تھے۔