مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی،3نوجوان شہید

Spread the love

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ قابض فورسز نے ضلع پلوامہ میں تازہ کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے دربگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔

بھارتی پولیس نے سرینگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی ایک کم عمر لڑکے سمیت32 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔
رواں سال مئی میں مقبوضہ علاقے میں آنسو گیس اور دھماکوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی پیر املٹری اورپولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی180 کارروائیوں کے دوران 92 افراد کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے ۔ فوجیوںنے گزشتہ ماہ دو رہائشی مکان تباہ کیے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کے مطابق ایک ہزار989سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 96ہزار54سے زائد بے گناہ کشمیری شہیدچکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہونے والی شہادتیں کشمیریوں کو آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتیں اور ظالم اور فسطائی مودی کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

رپورٹ میں کہاگیا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہوں کے قتل کو روکنے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نام نہاد سرچ آپریشنز اور جھوٹے مقابلوں کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے ۔عالمی برادری بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مودی کی ہندو انتہا پسندی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہوں گی ۔

8 thoughts on “مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی،3نوجوان شہید

  1. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you will find 23430 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Here you can find 2916 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Here you will find 89115 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/06/12/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر-2/ […]

Comments are closed.