ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان

Spread the love

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز اور 5 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، اسی لیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز مینیجڈ انوائیرنمنٹ میں نہیں کھیلی جارہی ۔ ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو مختصر وقت میں بھی طلب کیا جاسکتا ہے ۔ محمد نواز اور شاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

قومی اسکواڈ میں بابر اعظم بطور کپتان ، شاداب خان نائب کپتان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق اور افتخار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔

محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی،خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول سیریز کے ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جا رہی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

یاد رہے ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے ۔ مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیے گئے تھے۔

پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

7 thoughts on “ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 27150 more Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More here on that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Here you will find 71074 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/ویسٹ-انڈیز-کے-خلاف-سیریز،قومی-اسکواڈ-ک/ […]

Comments are closed.