وادی تیراہ میں رنگوں سے بھرا‘‘باغ امن میلہ’’

Spread the love

خبیر پختونخواہ کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد کیا گیا۔

خیبر”باغ امن میلہ”کے موقع پر بچے قومی لباس پہنے کھڑے ہیں فوٹو:دیس اُردو

افتتاحی تقریب میں شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ بچوں نے قومی پرچم لہرایا ۔ میلے میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکاء سے خاص داد وصول کی ۔ افتتاحی تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے ۔

امن میلے میں بچیاں ٹیبلو پیش کر رہی ہیں

اس موقع پر پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں فوٹو

رنگا رنگ تقریب میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائ رقص بھی پیش کیا گیا. افتتاحی تقریب کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا مظاہرہ تھا ۔ جسے وہاں موجود شرکاء نے خصوصی داد دی ۔

امن میلے میں شریک بچے

اس موقع پر شرکاء نے اس میلہ کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اس طرح کے ایوینٹس کا انعقاد امن کی واضح مثال ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اشتراک سے منعقدہ باغ امن میلہ کی افتتاحی تقریب میں اعلی سول اور فوجی حکام، قبائلی اضلاع کے مشران ، علاقہ مکین ، بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

امن میلے میں شریک کرکٹ، والی بال سمیت دیگر ٹیمیں(فوٹو:دیس اُردو)

25 مئ تک جاری رہنے والے باغ امن میلہ میں کرکٹ، والی بال، گھڑسواری اور رسہ کشی سمیت دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

One thought on “وادی تیراہ میں رنگوں سے بھرا‘‘باغ امن میلہ’’

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/23/وادی-تیراہ-میں-رنگوں-سے-بھراباغ-امن/ […]

Comments are closed.