میران شاہ دھماکا،3بچے اور3 جوان شہید

Spread the love

امن دشمنوں کا شمالی وزیرستان پر پھر وار ، میرانشاہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں شہدا میں 33سالہ لانس حوالدار زبیر قادر کا تعلق  پاکپتن،21سالہ سپاہی عزیر اسفر ہری پوراور 22سالہ سپاہی قاسم مقصود کا تعلق  ملتان سے تھا ۔۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق شہید بچوں میں 11سالہ احمد حسن ،8سالہ احسن عمر اور 4 سالہ انعم شامل ہیں ۔ انٹیلی جنس اداروں نے خود کش حملہ آور ، اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ، اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے ۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے ،شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ، جسے ہمارے شہدا نے برقرار رکھا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ميراں شاہ خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے پر قوم  پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے ۔

8 thoughts on “میران شاہ دھماکا،3بچے اور3 جوان شہید

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 93978 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More here to that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Here you can find 3807 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/05/15/میران-شا-میں-دھماکا،3بچے-اور3-جوان-شہید/ […]

Comments are closed.