خلیجی ملکوں میں عید الفطر منائی گئی

Spread the love

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ،یورپ اور افریقہ کی جہاں مسلمانوں نے آج عیدالفطر منائی، عید کے اجتماعات ہوئے۔ امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام شریک تھے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی ۔

مسجد نبویؐ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔سعودی عرب میں 2 سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔

عید الفطر کے موقع پرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو اسلامی ممالک کے سربراہان کی جانب سے عید کے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’’ایس پی اے ‘‘کے مطابق اسلامی ممالک کے قائدین کی جانب سے موصول ہونے والے عید مبارک کے پیغامات کے جواب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود  کی جانب سے بھی جوابی پیغامات ارسال کیے ۔انہیں عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے عید الفطر کے موقع پر اپنےپیغام میں سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو بھی عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک سعودی تعلقات سمیت دونوں ممالک کی ترقی میں بھی کردار نبھانا چاہیے۔

 دبئی، قطر، بحرین، کویت سمیت خلیجی ممالک میں عید مذہبی جوش و خروش سے منائی  گئی ۔انگلینڈ، کینیڈا ، فرانس اور یورپ کے مختلف ممالک سمیت براعظم امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلمانوں نے عید کی خوشیاں منائیں۔

 دبئی کی مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے. دبئی کی پاکستانی مسجد میں پاکستانی برادری نے نماز عید ادا کی۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے زبیل گرینڈ مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی

طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید پر مسلم کمیونٹی خوش ہے۔ چاند رات پر ایشیائی بازاروں میں گہما گہمی رہی اور سلے سلائے کپڑے کی دکانوں پر رش رہا۔

امریکا ،فرانس اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی گئی۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی آج عید مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ۔

دوسری جانب  پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔

6 thoughts on “خلیجی ملکوں میں عید الفطر منائی گئی

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/02/خلیجی-ملکوں-میں-عید-الفطر-منائی-گئی/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/05/02/خلیجی-ملکوں-میں-عید-الفطر-منائی-گئی/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/05/02/خلیجی-ملکوں-میں-عید-الفطر-منائی-گئی/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/05/02/خلیجی-ملکوں-میں-عید-الفطر-منائی-گئی/ […]

  5. … [Trackback]

    […] There you can find 52457 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/02/خلیجی-ملکوں-میں-عید-الفطر-منائی-گئی/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/05/02/خلیجی-ملکوں-میں-عید-الفطر-منائی-گئی/ […]

Comments are closed.