سونے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟

Spread the love

سونے کے بغیر رات کا نتیجہ اکثر چڑچڑا سا دن ہوتا ہے

Spread the love

ہوسکتا ہے کہ آپ بیدار ہوں اور یہ محسوس ہو کہ آپ کو اچھی نیند آئی ہے۔  اور آپ یقیناً اکیلے نہیں ہیں جن کو ایسا محسوس ہوتا ہو گا۔ چونکہ ہماری زندگیاں بہت سے وعدوں، سماجی مصروفیات (زیادہ تر ورچوئل، یقیناً) اور ٹی وی وغیرہ دیکھتے رہنے کے باعث بہت مصروف ہیں۔ اس لیے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ نیند کے ساتھ ہمارا رشتہ ختم ہو رہا ہے۔ نیند کے بغیر رات کا نتیجہ اکثر چڑچڑا سا دن ہوتا ہے۔نیند کی کمی کے ایک یا دو گھنٹے کے طور پر شروع ہونے والی چیز ہماری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کرتی ہے۔ ہمارے دماغ، ہماری جلد اور یہاں تک کہ ہمارے دل تک کو یہ متاثر کرتی ہے۔ درج ذیل پانچ تجاویز کو آزما کر نیند بہتر کی جاسکتی ہے ۔

خواب آور سپلیمنٹ آزمائیں

آپ نے melatonin کے بارے میں سنا ہوگا۔ تاہم، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ واقعی کیسے کام کرتا ہے۔ میلاٹونن ایک ہارمون ہے جو ہمارا جسم قدرتی طور پر سونے میں مدد دینے کے لیے خارج کرتا ہے۔ جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو ہمارے میلاٹونن کی سطح میں اضافہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ روشنی، یا اس کی کمی، ہمارے میلاٹونن کی سطح کو کنٹرول کرتی ہے۔ وہ لوگ جو ٹائم زون کے ذریعے اکثر سفر کرتے ہیں، خاص طور پر نیند کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ 9 سے 5 بجے کی روٹین میں کام کرنے والے افراد اور راتوں کو قیام کرنے والے بھی۔ رتجگے کی صورت میں کھڑکی سے آنے والی روشنی یا فون کی اسکرین کی چکاچوند جیسی سادہ چیزیں نیند آنے کے عمل کو الجھا سکتی ہیں۔

کینیڈین مصنف شیری ٹورکوس کہتی ہیں، "ایک میلاٹونن سپلیمنٹ نیند کے معیار کو بہتر بنانے اور سونے کے لیے درکار وقت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کو زیادہ دیر تک سوئے رہنے میں مدد کرتا ہے لیکن یہ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ ایسا کوئی بھی مواد (چاہے وہ مائع صورت میں ہو یا گولی کی صورت میں) لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا مت بھولئے۔

سلیپ ماسک لے لیں

سلیپ ماسک کے ذریعے روشنی کو روکنا واقعی مددگار ثابت ہوا ہے- اس لئے ایک عدد سلیپ ماسک بھی آپ کو گہری نیند میں لے جانے کے لئے مددگار ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ دن کے وقت نیند محسوس کر رہے ہوں اور سورج کی روشنی کے سبب سو نہ پا رہے ہوں اس وقت سلیپ ماسک بہت مددگار ہوتا ہے۔

کمرے سے ٹیکنالوجی باہر نکال دیں

سونے سے پہلے سوشل میڈیا مثلاً فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئیٹر وغیرہ کو چیک کرنے کی عادت چھوڑ دیجئیے۔ کام کی ای میلز چیک کرنا اور یہاں تک کہ ٹیکسٹ بھیجنا بھی آپ کے آرام میں خلل ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹورکوس کے مطابق "خبریں پڑھنا بھی پریشان کن ہے۔ کیونکہ ایسا کرنے سے آپ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں اور پھر نیند نہیں آتی۔”

سونے کے وقت کا معمول بنائیں

بعض اوقات صرف اپنے میک اپ کو دھونا ہی کافی اہم کام محسوس ہوتا ہے، لیکن اگر نیند آپ سے دور ہے تو پھر نیند آور سرگرمیوں کا ایک پورا معمول شروع کریں۔ کیونکہ ایک طویل دن کے اختتام پر آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ایک  اچھی نیند کی ہے۔ تو ایسی آرام دہ سرگرمیاں اپنائیے جو اس کام میں آپ کی مددگار ثابت ہوں۔ مثلاً کتب بینی کا شوق پالیں یا پھر سونے سے پہلے اچھی ورزش کریں۔ ایسے شوز مت دیکھیں جو دل کے دھڑکنے کا باعث بنیں ۔ اپنی جلد کو خشک کرنے کی کوشش کریں، چہرے اور سر کی تیل سے مالش بھی ایک دیرینہ اور زبردست نسخہ ہے۔

نشہ آور اشیا کا استعمال ممنوع

نشہ آور ادویات کے ساتھ آپ کو جو آرام دہ احساس ملتا ہے، وہ عارضی ہے۔ یہ آپ کو ابتدائی طور پر شائد سو جانے اور ذہنی طور پر آسودگی میں مدد دے سکتا ہے، لیکن یہ وہ جگہ ہے جہاں دماغ رک جاتا ہے۔ شراب نوشی یا دیگر نشہ آور اشیا رات کے وقت بیداری کا سبب بن سکتی ہیں اور یہ آپ کی نیند کے مجموعی معیار کو کم کر سکتی ہیں۔ اس لئے سونے کے لیے کسی بھی قسم کے نشے کا استعمال نہ کریں۔ اس کے بجائے، ہربل چائے کا ایک کپ آزمائیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بے چینی کو کم کرتی ہے۔

سلیپ پیرالیسس یعنی نیند کا فالج کیا ہے؟

کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ انسان آدھی رات کو مکمل طور پر مفلوج ہو جاتا ہے لیکن وہ اس حقیقت سے پوری طرح واقف ہوتا ہے کہ اپنے اعضاء کو حرکت نہیں دے سکتا؟ اس صورتحال میں امکانات ہیں کہ آپ کو نیند کے فالج کا تجربہ ہوا ہے۔ نیچے اس کی وجوہات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کو کبھی اس صورتحال کا سامنا ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔

نیند کا فالج کیا ہے؟

کچھ مافوق الفطرت وجوہات نیند کا فالج ایک حقیقی چیز ہے۔ یہ دنیا بھر میں تقریباً 7.6 فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے، صرف کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملک میں اس کا سامنا تقریباً نصف آبادی کو اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر ہوتا ہے۔

نیند کا فالج نیند کے آخری مرحلے کے دوران ہوتا ہے (ہم نیند کے چکر کے دوران کل پانچ ادوار سے گزرتے ہیں): REM (تیز آنکھوں کی نقل و حرکت)۔  REM نیند میں ہم بنیادی طور پر مفلوج ہو جاتے ہیں، سوائے سانس لینے اور آنکھوں کی حرکت کے۔ نیند کا فالج ایک ایسا رجحان ہے جہاں موٹر سسٹم غیر فعال ہے۔ تو بنیادی طور پر، یہ تب ہوتا ہے جب آپ پوری طرح سے ہوش میں ہوتے ہیں لیکن حرکت کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

یہ کیسا محسوس ہوتا ہے؟

حرکت کرنے سے قاصر ہونے کے علاوہ، جن لوگوں نے نیند کی خرابی کا سامنا کیا ہے، انہوں نے کبھی کبھی خوفناک، کبھی تجریدی تجربات شئیر کئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے کمرے میں ایک عجیب و غریب موجودگی کا احساس ہونے کی اطلاع بھی دی ہے۔ جنہوں نے اکثر و بیشتر نیند کے فالج کا تجربہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس دوران ایسا لگتا ہے جیسے جسمانی اعضاء بیکار ہو گئے ہوں۔ آنکھیں بند ہوتی ہیں لیکن دماغ مدد نہیں کر سکتا پوری توجہ سانس لینے پر مرکوز ہوتی ہے۔ یہ عمل عام طور پر ایک سے دو منٹ کے درمیان جاری رہتا ہے۔ اورخوفناک ہو سکتا ہے۔

نیند کے فالج کا کیا سبب ہے؟

نیند کے فالج کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، لیکن نیند کی کمی، اس کی سب سے بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔ دورے اور ہائی بلڈ پریشر جیسی حالتیں بھی اس عارضے سے منسلک ہیں۔ ساتھ ہی نیند میں خلل، ذہنی دباؤ اور شفٹ کا کام بھی ہو سکتا ہے۔ چونکہ یہ نیند کی خرابی اس وقت زیادہ ہوتی ہے جب آپ نیند سے محروم ہوتے ہیں، تو اس سے بچنے کے لئے مناسب وقت پر اچھی نیند کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ اسی لئے ڈاکٹروں کے مطابق بالغوں کو سات سے نو گھنٹے کی بلا تعطل نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر سلیپ پیرالیسس ہو تو کیا کرنا چاہئے؟

نیند کے فالج کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہوئے ایک خوش کن خواب میں تبدیل کر دیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم جاگ جائے تو سب سے بہتر کام یہ ہے کہ آپ پرسکون رہیں۔ چھوٹے پٹھوں کے گروپوں کو حرکت دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں- پیروں اور انگلیوں کو ہلانا عام طور پر مدد کرتا ہے۔ سانس لینے پر توجہ مرکوز کریں (اور خود کو یاد دلائیں کہ میں اصل میں مرنے والا نہیں ہوں)۔ اگر نیند کا فالج مستقل پریشانی کا باعث بنتا ہے، تو نیند کے معالج سے مشورہ کریں۔

5 thoughts on “سونے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟

  1. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/04/20/سونے-کا-بہترین-طریقہ-کونسا-ہے؟/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/04/20/سونے-کا-بہترین-طریقہ-کونسا-ہے؟/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Here you will find 33407 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/04/20/سونے-کا-بہترین-طریقہ-کونسا-ہے؟/ […]

  4. … [Trackback]

    […] There you can find 78094 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/04/20/سونے-کا-بہترین-طریقہ-کونسا-ہے؟/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on to that Topic: daisurdu.com/2022/04/20/سونے-کا-بہترین-طریقہ-کونسا-ہے؟/ […]

Comments are closed.