صحت مند رہنے کے لئے9آسان طریقے

Spread the love

صحت مند رہنے کے 9 بہت آسان طریقے جن پر آپ عمل کر سکتے ہیں ۔

Spread the love

کسی کو بھی نئے سال میں کرنے کے لیے کسی اور کام کی ضرورت نہیں۔ اس لئے نئے سال کی ریزولیوشنز بنانے کے بجائے، کیوں نہ صرف ان چیزوں میں تبدیلیاں کریں جو آپ پہلے سے کر رہے ہیں؟ لہذا آپ ان صحت مندانہ سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کریں جو پہلے سے ہی آپ کے معمول کا حصہ ہیں (اور آپ ذیل میں سے دئیے گئے کچھ کام پہلے سے ہی کر رہے ہیں)۔

  1. سیر کے لیے جائیں

لمبے عرصے تک بیٹھنا تکلیف دہ ہے (آئیے لمبی لمبی آن لائن میٹنگز پر پابندی کا مطالبہ کریں) کیونکہ دیر تک ایک ہی جگہ ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنا آپ کی صحت کے لیے بھی برا ہے۔ لمبے عرصے تک بیٹھنا کولہے کے لچکدار اور ہیمسٹرنگ پٹھوں کو سخت کر سکتا ہے، توازن کو متاثر کر سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر آپ کمر اور گھٹنوں کے درد کا سامنا کر سکتے ہیں۔ دن کو وقفے وقفے سے نقل و حرکت کرتے رہیں۔ اس لئے  سیر کو جائیں اور اپنی واک سے لطف اٹھائیں۔

  • اشیاء کو ترتیب سے رکھنے کا ہنر سیکھیں

آن لائن کام کرنے والوں کو سب سے زیادہ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب کام کرنے  کی جگہ پر بے ترتیبی ہو جاتی ہے۔ اس لئے کمرے میں اشیا کی ترتیب برقرار رکھیں۔ اپنے اسٹوریج یونٹس کو، الماریوں کو اپ گریڈ کریں۔ گھر اب آپ کا دفتر، آپ کا جم، آپ کا ریستوران ہے۔ اس لئے اس کی صفائی اور چیزوں کو بے ترتیبی سے پاک رکھنا ضروری ہے۔ یہ زیادہ خوبصورت اور جاذب نظر لگے گا۔ لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اشیا کو سلیقے سے رکھنا آپ کی دماغی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

3. اسکرین کی روشنی کو کم کریں۔

کسی بھی قسم کی روشنی کو مدہم رکھیں۔ خاص طور پر کام کرتے ہوئے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی روشنی اور موبائل کی روشنی کم رکھیں۔ اسکرین پر وقت کم سے کم گزارنے کی کوشش کریں۔ اسکرینز سے نکلنے والی نیلی روشنی کے بارے میں مزید پڑھیں اور دیکھیں کہ یہ آپ کی جلد کو کیسے متاثر کرتی ہے۔ اور اس سے آنکھوں کے تناؤ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

4. صبح کی کافی بہتر بنائیں

ہر صبح کافی پینے کے افراد کافی میں کچھ کولیجن پاؤڈر بھی ملائیں۔  یہ فی سرونگ 9 گرام پروٹین کا حامل ہے، اور مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسے استعمال کرنا شروع کریں اور مضبوط بال اور ناخن دیکھنے کی امید کریں۔ اثرات دیکھنے کے لیے روزانہ استعمال کے تقریباً پانچ ماہ لگتے ہیں۔

5. ایک پروبائیوٹک لیں۔

آپ کے آنتوں میں موجود مائکرو بایوم تناؤ کے لیے حساس ہے، جس کا تقریباً ہم سب کو تھوڑا بہت تجربہ ہے۔ ماہر نفسیات کے مطابق گٹ مائکرو بایوم دماغ سے وگس اعصاب کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔ جو چیز آپ کے جسم کے لیے اچھی ہے وہ ہے پروبائیوٹکس۔ پروبائیوٹک سے بھرپور غذائیں کھا کر ہاضمہ اور معدے کی صحت کو سہارا دیں، یا اسے اپنے لیے اور بھی آسان بنائیں اور دن میں کم از کم ایک بار پروبائیوٹک لیں۔

6. نشہ آور اشیا کی ممانعت

اگر آپ کوئی نشہ کرتے ہیں تو اسے چھوڑیں یا پھر کسی ایسے صحت بخش مشروب سے بدلنے کی کوشش کریں جو عادت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھی نہ ہو۔ اگرچہ مشروب کے بارے میں صحت کا کوئی دعویٰ نہیں ہے لیکن یہ تمباکو نوشی کے بدلے غور کرنے کے لیے ایک بہتر چیز ہو سکتی ہے۔

7. مختصر ورزش ضرور کریں

10 اور 20 منٹ کی ورزش گھر میں کریں یا کوئی جم جوائن کریں۔ اس دورانئے کو آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں۔ آن لائن ایپس سے بھی اس ضمن میں مدد لے سکتے ہیں۔ جہاں یوگا، باڈی بلڈنگ، کراٹے وغیرہ کی مختصر اور پرتاثیر ورزشیں باآسانی دستیاب ہیں۔ لیکن ورزش میں وقفہ نہ دیں اسے لگاتار بلاناغہ کریں اس سے آپ جسمانی اور دماغی طور پر صحت مند رہیں گے۔

8. اپنا ٹوتھ برش بدلتے رہیں

آپ دن میں دو بار دانت برش کرتے ہیں تو دانتوں کی بہتر صحت کے لئے ضروری ہے کہ ٹوتھ برش بدلتے ہیں۔ ایسا ٹوتھ برش استعمال کریں جس کے ریشے زیادہ سخت نہ ہوں کیونکہ سخت ریشے مسوڑھوں کو زخمی کر سکتے ہیں۔

9. وبا کے خاتمے تک ماسک پہنیں

اب تک، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ماسک پہننا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس لئے جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو ماسک پہن کر جائیں۔