نائیجیریا میں آپریشن ، 70 جنگجو ہلاک

Spread the love

نائیجیریافضائیہ نے ملک کے شمال میں دہشت گرد تنظیم کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا

Spread the love

نا

افریقی ملک نائیجیریا   میں حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد نائیجیرین فضائیہ نے حملے میں  دہشت گرد تنظیم  داعش سے وابستہ 70 سے زائد جنگجوؤں کو  ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملکی فوج کے جاری بیان کے مطابق فضائیہ نے ملک کے شمال میں تُمبُون ریگو نامی علاقے اور ایک قریبی جہادی تربیتی کیمپ  کو نشانہ بنایا۔ آپریشن میں نائیجیریا اور نائیجر کے طیاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین حکومت کا کہنا ہے کہ ملکی مسلح افواج 12 سال سے بھی زائد عرصے سے مقامی جہادی تنظیموں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ وہاں گزشتہ برس تک بوکو حرام ایک بڑی دہشت گرد تنظیم تھی، جس کی جگہ اب کافی حد تک’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ لے چکی ہے۔ان دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔ اور ملک میں امن کی فضاء کو قائم کیا جائے گا۔

عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بڑے پیمانے پر یہ آپریشن  چندروز قبل وسطی نائیجیریا کےعلاقے  پلیٹیوPlateau  میں پیش آنے والے واقعے کا ردعمل تھا ۔جہاں   شدت پسندوں کے حملے میں 154 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ شدت پسندوں نے  مکانات اور دکانوں کو آگ لگادی ، جن لوگوں نے جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی یا جان سے نہ مارنے کی اپیل  کی،  انہیں  بھی گولی ماردی تھی۔

پورٹ کے مطابق نائیجیریا، نائیجر اور کیمرون کی ایک مشترکہ فوجی فورس نےبیان میں کہا کہ اس نے جھیل چاڈ کے علاقے میں زمینی اور فضائی کارروائی میں شدت کے ساتھ گزشتہ چند ہفتوں میں 10 کمانڈروں سمیت 100 سے زائد  باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ملٹی نیشنل جوائنٹ ٹاسک فورس کے ترجمان کرنل محمد ڈول نے کہا کہ جھیل چاڈ کے علاقے میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے ہتھیار، خوراک اور غیر قانونی منشیات برآمد کی ہیں۔ جھیل چاڈ کے علاقے کو دہشت گرد تنظیم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے نائیجیریا کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔قانون سازوں نے نائیجیریا کی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے خدشات پر اس معاہدے کو روک دیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ  عزم دہرایا کہ وہ 997 ملین ڈالر مالیت کے ہیلی کاپٹروں کی فروخت کی منظوری دے گا۔

رپورٹس کے مطابق  نائیجیرین  فورسز  ڈکیتیوں اور اغوا برائے تاوان  کی ایسی وارداتوں سےنبرد آزما ہے جہاں انتہائی کم اہلکار ہیں اور وہ مسلح گروہوں کے اثر و رسوخ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ نائجیریا میں دہشت گردی کے باعث  اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں  بے گھر ہوچکے ہیں۔ شدت پسند تنظیموں کے حملے پڑوسی ممالک نائیجر، چاڈ اور کیمرون تک پھیل چکے  ہیں۔

9 thoughts on “نائیجیریا میں آپریشن ، 70 جنگجو ہلاک

  1. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  7. … [Trackback]

    […] There you will find 86375 more Information to that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/04/18/نائیجیریا-میں-آپریشن-،-70-جنگجو-ہلاک/ […]

Comments are closed.