ارجنٹینا میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

Spread the love

مظاہرین نے ملازمتوں کے مواقعوں کو بڑھانے، مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا

Spread the love

ارجنٹینا کے شہری ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری اوربنیادی ضروریات زندگی نہ ملنے پراحتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے، گلیوں میں مارچ کیا۔ یوٹیلیٹی قیمتیں بڑھنے، مہنگائی بڑھنے کی شکایات بھی درج کروائیں۔ مظاہرے میں  افراد نے ملازمتوں کے مواقعوں کو بڑھانے، مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافے  کا مطالبہ کیا۔

ارجنٹینا میں بڑھتا معاشی بحران

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا نے ارجنٹائن کے مسلسل معاشی بحران کو مزید شدید کر دیا تھا۔ اس ملک میں 42 فیصد آبادی 2020 کی دوسری ششماہی کے بعد سے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور تھی۔ دوسری جانب صدر البرٹو فیرنینڈس نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2021 میں تین سال بعد آخرکار پہلی بار ملکی معیشت میں بہتری پیدا ہو گی۔لیکن صورتحال کوئی بہتری نہیں آئی۔

رپورٹس  کے مطابق  ارجنٹائن میں حالیہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب حکومت کی جانب سے مہنگائی کے تازہ اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں مہنگائی  6اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ ان اعدادوشمار کو مظاہرین نے مایوس کن قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں پہلی سہ ماہی کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 16 اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سالانہ افراط زر کی شرح ساٹھ فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں سالانہ افراط زر کا نمبر 55 اعشاریہ ایک فیصد تھا، یہ شرح ارجنٹائن کو  دنیا بھر میں  افراط زر کی سب سے زیادہ شرح والے ممالک میں شامل کرتی ہے۔

ارجنٹینا میں غربت کی شرح 37 فیصد تک پہنچ چکی

ارجنٹائن کی معیشت3 سال کی کساد بازاری کے بعد 2021 میں10 اعشاریہ 3 فیصد  جی ڈی پی کے ساتھ دوبارہ بحالی کی جانب  گامزن ہوئی۔ 2021 کی آخری سہ ماہی میں بے روزگاری 7 فیصد سے نیچے ٓاگئی  جوکہ 6سالوں میں سب سے کم شرح تھی۔ لیکن مہنگائی میں کمی نہ ہوئی، مسلسل بڑھتی مہنگائی سے تنگ لوگ احتجاج پر مجبور ہوگئے۔

مہنگائی میں مسلسل اضافے سے غربت کی شرح 37 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کی ٓائی ایم ایف سے پینتالیس بلین ڈالر کا قرض دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہی   ہیں لیکن  ۔مہنگائی کو روکنے اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی شرائط کو پورا کرنے پر ہی عالمی مالیاتی ادارہ قرض جاری کرے گا ۔

مارچ میں خوراک کی قیمتوں میں 7.2 فیصد اضافہ

عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے حکومت کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ حالیہ  جای اعدادوشمار کے مطابق شماریات کے مطابق صرف مارچ میں خوراک کی قیمتوں میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا۔تعلیم میں 23 فیصد سے زیادہ، کپڑوں اور جوتوں میں 10اعشاریہ9 فیصد ،، رہائش، پانی، بجلی اور گیس میں 7اعشاریہ7 فیصد اضافہ ہوا۔2021  میں یہ شرح  50اعشاریہ9 فیصد تھی اور حکومت نے 2022 میں افراط زر کو 48 فیصد سے زیادہ تک محدود رکھنے کا ہدف رکھا تھا۔

ارجنٹینا میں ٹرک ڈرائیوں کے4روزہ احتجاج کے بعد مطالبات منظور

ایک جانب مہنگائی تو دوسری جانب پٹرول کی قیمتوں کے باعث پچھلے کئی دنوں سے ارجنٹائن کے ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج بھی جاری تھا۔ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ٹرک ڈرائیوروں نے مال بردار گاڑیوں کے  نرخوں  میں اضافے کا مطالبہ کیا جو کہ  منظور کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد احتجاج کی کال واپس لے لی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اناج اور دیگر اشیا کی سپلائی ٹرک احتجاج کی وجہ سے معطل تھی جس سے چار دنوں میں چار سو ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔ حکومت نے اب فیڈریشن آف ارجنٹائن کیریئرز کی شرائط مانتے ہوئے مارچ کے مہینے کے لیے 11 فیصد ریفرنس ریٹ کا معاہدہ طے کیا جبکہ اپریل کے ریٹ فیصد اضافہ منظور کر لیا ہے ان کے معاوضوں میں بیس فیصد اضافہ منظور کر لیا ہے۔

8 thoughts on “ارجنٹینا میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 21230 additional Information on that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Here you will find 4583 additional Information to that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  7. … [Trackback]

    […] There you will find 38125 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/04/16/ارجنٹینا-میں-مہنگائی-کے-خلاف-احتجاج/ […]

Comments are closed.