دنیا کی پہلی آل ٹیرین ہائپر کار تیار

Spread the love

ہائپر کار ” اور "آل ٹیرین” کی خصوصیات کی حامل کار متعارف کروا دی گئی

hyper car
Spread the love

ہائپر کار” اور "آل ٹیرین” کی اصطلاحات شاذ و نادر ہی اس سے پہلے آپ نے کبھی سنی ہوں ۔ اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں اصطلاحات اکٹھے استعمال نہیں ہوتیں ۔کیونکہ کوئی ایسی گاڑٰی دنیا میں تھی ہی نہیں ۔ جو ہائپر بھی ہو اور آل ٹیرین بھی یعنی ایسی گاڑی جو ہر جگہ جا بآسانی سکتی ہو اور ساتھ ہی ہائپر ٹیکنالوجی کی حامل ہو۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ برطانیہ کے کار ساز ادارے نے دونوں اصطلاحات کو ملا کر گاڑی تیار کر لی ہے ۔  برطانوی موٹر ساز کمپنی پروڈرائیو نے اپنی کار کی نقاب کشائی کر دی ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کار ہے۔

ہائپر کار کی خصوصیات

اس ہائپر آل ٹیرین کار کو ہنٹر کا نام دیا گیا۔ چار پہیوں پر مشتمل یہ ہائپر کار صحرائی ریت سے لے کر پہاڑی راستوں تک پہنچ سکتی ہے ۔ اور اعلی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس کا ڈیزائن بھی عمدہ ہے۔ ہائپر کار کی باڈی ہلکے کاربن فائبر کمپوزٹ سے بنائی گئی ہے جس میں ری سائیکل شدہ مواد شامل ہے۔ اس کے نیچے اعلی معیار کی ہائی ٹینسل اسٹیل چیسیس ہے جس میں جڑواں ایڈجسٹ ایبل ڈیمپرز بھی ہیں ۔ گاڑی میں بیسپوک کے ساتھ 35 انچ قطر کے پہیے آف روڈنگ کے لئے بنائے گئے ہیں۔

ہائپر کار میں ہنٹر ٹی 1 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ طاقت ہے ۔ ہنٹر ٹی ون ایک ریس لگانے والی گاڑیوں کا ورژن ہے ۔ جس نے 2021 کی ڈکار ریلی میں ڈیبیو کرنے کے بعد اپنے ڈیزائن سے دنیا کو متاثر کیا تھا۔ جلد ہی ہائپر کار مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔ ہائپر کار کی ابتدائی قیمت سولہ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

آگ بجھانے کا نظام

معروف برطانوی کار ڈیزائنر ایان کالم نے بحرین ریڈ ایکسٹریم اسپورٹس ٹیم کے ساتھ ڈکار ماڈل پر کام کیا ۔ اور روزمرہ ڈرائیونگ کے لئے زیادہ آرام دہ ہائپر کار بنانے کے اس منصوبے کے لئے واپس آئے۔ اس ہائپر کار میں چھ نکاتی سیفٹی ہارنس کے ساتھ کاربن فائبر، بیٹھنے اور حفاظت کے لئے آگ بجھانے کا دوہرا نظام بھی شامل ہے۔ یعنی بادل ناخواستہ اگر صارف ہائپر کار پر سفر کر رہے ہیں ۔ اور گاڑی میں آگ لگ جائے تو خودکار نظام اپنے آپ آگ بجھائے گا۔ ایسی صورتحال میں آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو کال کرکے زحمت دینے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

اسپیڈ اور انجن کی خصوصیات

ہائپر کار کے سینٹر کنسول میں چھ سپیڈ پیڈل شفٹ ہیں جو سابق ریسر کار کے مینوئل گیئر باکس کی جگہ نصب ہیں۔ ہنٹر اسٹارٹرز کے لئے انجن 3.5 لیٹر ٹوئن ٹربو وی 6 ہے، جسے 600 ایچ پی تک تیار کرنے کے لئے ریفائن اور ری ٹیون کیا گیا ہے۔ خشک سمپ انجن 516 فٹ پونڈ ٹارک بھی پیدا کرتا ہے جو گاڑی کو 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے ۔ اور 4 سیکنڈ کے اندر 0-62 میل فی گھنٹہ تک جانے میں مدد کرتا ہے۔

بریک لگانے کے لئے چھ ریسنگ بریک کلپرز اور وینٹڈ ڈسک سڑک پر اور آف روڈ کے دوران رکنے کی کافی طاقت فراہم کریں گے۔

پرو ڈرائیو

1984 میں قائم ہونے والا اداراہ پروڈرائیو اپنے اختراعی ڈیزائنوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ پرو ڈرائیو آٹوموٹو، ایرو اسپیس اور سمندری شعبے میں بھی خدمات سر انجام دیتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ادارے کی بنائی گاڑیوں نے 1200 سے زائد مقابلوں میں حصہ لیا ۔ ایف آئی اے ورلڈ ریلی اور اسپورٹس کار سے لے کر برٹش ٹورنگ ایونٹس تک کے اعزازات اپنے نام کیے ہیں ۔ پروڈرائیو کے چیئرمین ڈیوڈ رچرڈز نے ایک بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں بے شمار ہائپر کاریں موجود ہیں ۔ لیکن ان سب کاروں کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اچھی سڑکوں یا ریس ٹریک کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نشاندہی کی کہ دنیا کے بعض حصوں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں ابھی بہت جگہوں کی تلاش کی جانی باقی ہے ۔ جو اسفالٹ سڑکوں کے ذریعے ممکن نہیں ۔ لہذا ہم نے سوچا کیوں نہ ایک ایسی گاڑی بنائی جائے جو ان علاقوں کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرے ۔ اس سے پہلے کسی آف روڈ گاڑی کی پہنچ میں نہیں آئے۔

کارکی متوقع آمد

توقع ہے کہ پرو ڈرائیو کی بنائی یہ انوکھی ہائپر کار اس سال کے آخر میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

22 thoughts on “دنیا کی پہلی آل ٹیرین ہائپر کار تیار

  1. … [Trackback]

    […] Find More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/03/21/دنیا-کی-پہلی-آل-ٹیرین-ہائپر-کار-تیار/ […]

  2. js加密 hello my website is js加密

  3. BTS chart hello my website is BTS chart

  4. unsur tari hello my website is unsur tari

  5. ra 10 hello my website is ra 10

  6. Qatar và hello my website is Qatar và

  7. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/03/21/دنیا-کی-پہلی-آل-ٹیرین-ہائپر-کار-تیار/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/03/21/دنیا-کی-پہلی-آل-ٹیرین-ہائپر-کار-تیار/ […]

  9. Phallus, This is a good website Phallus

  10. Impotence, This is a good website Impotence

  11. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/03/21/دنیا-کی-پہلی-آل-ٹیرین-ہائپر-کار-تیار/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے