آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایس ایچ 15 آرٹیلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شریک ہو ئے

army chief general qamar javid bajwa visit lahore
Spread the love

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس ایچ 15 آرٹیلری گنز کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ۔ سپہ سالار نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنز سسٹم کی شمولیت پرا طمینان کا اظہار کیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئے ہتھیاروں سے مستقبل کے جنگ چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، جدید گنز سے رینج ، نقل وحرکت اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا ۔

آرمی چیف کا لمز کا بھی دورہ

سپہ سالا نے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز  لاہور کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کی لمز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹرارشد ملک نے استقبال کیا ۔

آرمی چیف نے مستقبل کے قومی قیادت تیار کرنے میں لمز کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لمز کے اساتذہ اور طباء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے ۔ انسانی وسائل کی ترقی، جدت ،ٹیکنالوجی اور ترقی کے لئے اہم ہے ۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ غلط اطلاعات اور پروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے ۔ ایسی سازشوں کی نشاندہی کر کے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے ۔

یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز لاہور دورے کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔آرمی چیف نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے