مشق سی سپارک میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

Spread the love

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا

پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2022 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ
Spread the love

پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2022 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے  فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بحری جہاز, آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اورزیر آب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائر کئے ۔ لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ مشق سی سپاک 2022 کا آغاز 17 فروری سے کراچی میں ہوا تھا ۔افتتاحی تقریب میں بھی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

مشق سی سپارک کے انعقاد کا مقصد

 مشق سی سپارک کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ ہے۔ مشق سی سپارک 2022 میں بحری اثاثوں کے علاوہ بری اور فضائی افواج کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک  ہوئے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، داخلہ، بحری امور اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ مشق سی سپارک 2022 محفوظ میری ٹائم ماحول کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔

نیول چیف کا مشق سی سپارک پر اظہاراطمینان

اس سے قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے  بحری مشق سی سپارک 2022 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریکس کے علاقوں کا دورہ کیا ۔   اور اماڑہ ،سجاول اورشاہ بندر میں نیول تنصیبات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملکی سمندری حدود کے دفاع میں افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ  پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پربھرپور ردعمل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

19 thoughts on “مشق سی سپارک میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

  1. js安全 hello my website is js安全

  2. dari bayi hello my website is dari bayi

  3. gi wedding hello my website is gi wedding

  4. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/03/13/مشق-سی-سپارک-میں-فائر-پاور-کا-کامیاب-مظا/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/03/13/مشق-سی-سپارک-میں-فائر-پاور-کا-کامیاب-مظا/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے