نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلےمیں شریک ٹیمیں
پبی کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر میں ہونے پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ میں پاکستان آرمی کی 8،8 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق غیرملکیوں میں اُردن، مراکش ، نیپال ، ترکی، ازبکستان ، کینیا، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کور نے مقابلہ جیت لیا جبکہ راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ بین الاقوامی ٹیموں میں سونے کے تمغے نیپال، ترکی اور ازبکستان نے جیتے ۔

چاندی کے تمغے کینیا، مراکش اور سری لنکا نے جیتے ۔ اردن اور سعودی عرب کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے۔۔

انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔
اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی، پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون، شریک ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس ایس آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مقابلہ 7 سے 9 مارچ تک 60 گھنٹے پر محیط تھا جس میں انتہائی مشکل ماحول میں مختلف ایونٹس شامل تھے۔ ٹیموں کا جسمانی برداشت، ذہنی چستی اور حکمت عملی کی مہارت کو جانچا گیا۔

واضح رہے کہ پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 9 مارچ کو نیشنل کائونٹر ٹیررزم سینٹر پبی سینٹر میں شرو ہوئے تھے۔ 3 دن تک جاری رہنے والے مقابلے کو انتہائی چیلنجنگ ریئل ٹائم فیلڈ منظرناموں کے تحت تشکیل دیا گیا۔ اس حکمت عملی کی مہارت، برداشت اور سپاہیوں کے ردعمل کو جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔