اپوزیشن ناکام ہوگی،شیخ رشید کی پیش گوئی

Spread the love

تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی،شیخ رشید

Spread the love

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پشاور میں خونی واقعہ ہوا ، اسلام دشمنوں نے  64 جانیں لیں ۔  پشاور دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا ۔ حملہ آور کے 6 لوگوں کا گروپ ہمارے ریڈار میں آ چکا ہے ۔ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے بہت بڑے نیٹ ورک کو پکڑا ہے۔ غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں ۔

22 سے 24 مارچ کو اسلام آباد میں عام تعطیل

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 22 ، 23 اور 24 مارچ کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی ۔  22مارچ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ پاکستان آ رہے ہیں ۔ 23 مارچ کو جے 10 سی کے جدید طیارے فلائی پاسٹ کریں گے ۔

امپائر نیوٹرل ہے،شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا یہ 23 مارچ کو لانگ مارچ نہیں کریں گے ۔ اجلاس کے لئے درخواست دینے لئے 15 دن کا وقت  چاہیے ہوتا ہے ۔ عدم اعتماد کے لئے 172 افراد اپوزیشن نے لے کر آنے ہیں ۔ اگر یہ 10 مارچ کو درخواست دیں گے تو اجلاس 26 مارچ کو ہو گا۔ شکر ہے آپ خودخود کہہ رہے ہیں کہ امپائر نیوٹرل ہے ۔ اگر ہار گئے تو بولیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا ہے ۔

کسی مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ سے امید رکھتا ہوں کہ حالات ٹھیک ہوں گے ۔ اسپیکر یا وزیراعظم کے خلاف آئیں یہ ہاریں گے ۔ عدم اعتماد ناکام ہو گی ۔ عمران خان کے لئے یہ اطمینان کی تحریک ہو گی ۔گھرکے دو ووٹ ہیں ، کپتان کے لئے ایک اوربھی کرلوں گا ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا ایک دو بندوں سے غلطی نہ ہو ۔ بندے تو سارے اللہ کے ہیں ۔ فتح اور شکست اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہے،شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں، آپ کیسے ملک چلائیں گے؟  وزیراعظم عمران خان آزاد خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں ۔ دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں، آپ کیسے ملک چلائیں گے۔ جیلوں سے بچنے والے جلد قانون کے دائرے میں ہوں گے ۔

پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک زلزلے، سیلاب سے نہیں، انتشار سے تباہ ہوتے ہیں۔  سیکیورٹی تھریٹس پیدا کئے جا رہے ہیں ۔ اس لئے ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔ آپ ملک میں خلفشار لا رہے ہیں اس لیے کہ عمران خان آپ کو پسند نہیں ۔ پی پی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لئے اپنا راستہ بدلا ہے ،یہ اچھی بات ہے ۔ پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت دیں گے ۔ ڈی سی اسلام آباد کو عورت مارچ کرنے والے منتظمین سے رابطے کا کہا ہے

سیاست میں درواز کھلے،شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جا سکتے ۔ بات چیت کی بات پر پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں ۔ عمران خان چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی زنجیر بن چکے ہیں ۔ سیاست کھلے دروازے رکھنے کا نام ہے ۔ تمام اتحادیوں سے بات چیت کا حامی ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔