کورونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل عبور

Spread the love

کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ریکارڈ

Major milestone reached in national vaccination drive
Spread the love

پاکستان نے کورونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں 10 لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔ پاکستان میں 12 کروڑ70 لاکھ کو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جا چکی ۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و این سی او سی سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لئے اہل آبادی کی ویکسین مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

ملک میں کورونا مثبت کسیز اور اموات میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار661کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 755 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایک دن میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں رپورٹ کورونا مثبت کیسز کی شرح

گلگت بلستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیاد 21اعشاریہ صفر 5 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ39 ، کراچی میں 5 اعشاریہ65 ، حیدرآباد میں 4 اعشاریہ81 ، مظفرآباد میں 4 اعشاریہ 55، کوئٹہ میں ایک اعشاریہ 64 فیصد رہی۔

لاہور میں ایک 83 ، کوئٹہ میں ایک 64، اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک 17 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

صوبوں میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983  ہے۔ پنجاب میں کورونا کے 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے ہونے والی اموات

 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا سے سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 520 افراد جان سے گئے ۔ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 17 اموات ہوئی ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا کے ایکٹو کیسز

این سی او سی کے مطابق 14 لاکھ 54 ہزار 382 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 611 ہے ۔کورونا میں مبتلا 814 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

20 thoughts on “کورونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل عبور

  1. js加密 hello my website is js加密

  2. slot pgs hello my website is slot pgs

  3. Things 4 hello my website is Things 4

  4. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/کورونا-ویکسین-لگانے-کا-نیا-سنگ-میل-عبور/ […]

  5. Libido, This is a good website Libido

  6. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/کورونا-ویکسین-لگانے-کا-نیا-سنگ-میل-عبور/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے