سندھ حقوق مارچ ،چارٹرآف ڈیمانڈ جاری

Spread the love

تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ اختتام پذیر

PTI SINDH MARCH
Spread the love

سندھ حقوق مارچ کا آج کراچی میں اختتام ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی میں’’سندھ حقوق مارچ‘‘ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں سندھ حکومت سے متعدد مطالبات کیے گئے ہیں ۔ اور سپریم کورٹ سے مخصوص کیسز میں سوموٹو ایکشن کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ قتل کے اُن مقدمات میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لے۔ جن میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ملوث ہیں۔ اور مراد علی شاہ کی دوہری شہریت کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے ۔ جعلی ڈگری کیسز اور جعلی اکاؤنٹ اور اومنی گروپ کے کیسز کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔

یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ سندھ کے میڈیکل کالجوں میں طلبہ سے زیادتی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ سندھ میں میڈیا نمائندگان کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی جوڈیشل کمیشن تشکیل بنایا جائے۔

پی ٹی آئی نے حکومت سندھ سے مطالبات کیے ہیں کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے معاملے پر نئی قانون سازی کی جائے۔ ایک غیر سیاسی اور غیر جانب دار شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے۔   اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔ سندھ پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت بند کی جائے۔

چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر منصوبہ دیا جائے۔ اور پی ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے۔

وزیرخارجہ کا سندھ حقوق مارچ سے خطاب

اس سے پہلے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ قافلے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ابتدا کراچی میں ہوئی۔ پیپلزپارٹی کی انتہا کراچی میں ہوگی، اندرون سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بنیادی مسائل حل نہیں کرسکتی ۔ کراچی کا کچرا سندھ حکومت سے اٹھتا نہیں اور یہ اسلام آباد فتح کرنے نکلے ہیں، پہلے سندھ کا آئینہ تو دیکھیں ۔لوگ 15 سالہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے مایوس ہوچکے ہیں۔ 2023 سندھ کےعوام کا سال ہوگا اور سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن سکتی ہے۔ ۔

پیپلزپارٹی مارچ میں سب کچھ ہے لیکن عوام نہیں

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مارچ میں سب کچھ ہے لیکن عوام نہیں ہے۔ عوامی مارچ میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں۔ ہم بت گرانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو۔ کراچی میں ہم نے سب سے بڑا بت توڑا اور عمران خان نے اس بت کو گرایا۔

بھٹو کی سیاست کو دفن کر دیا گیا

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ  اقتدارکی باریاں لینے والے ملک سے مخلص نہیں، روٹی، کپڑا، مکان کے ساتھ ایمان بھی چاہیے۔ انہوں نے بھٹو کی سیاست کو دفن، زر اورزرداری کی سیاست کو فروغ دیا، کراچی نے ایک خاموش انقلاب برپا کیا۔ سندھ میں لوٹ مار میں اضافہ ہوا، لیکن ہم تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑیں گے۔

سندھ حقوق مارچ کا آغاز 26فروری کو کیا گیا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے سندھ حقوق  مارچ کا آغاز 26 فروری کو شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی زیر قیادت کیا۔ جو مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے 6 مارچ کو کراچی میں اختتام پذیر ہوا۔

سندھ حقوق مارچ کے شرکاء 27 فروری کو شکار پور، کشمور اور جیکب آباد پہنچے۔28 فروری کو قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ پہنچے۔

سندھ حقوق مارچ کا قافلہ یکم مارچ کو خیر پور، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ پہنچا ۔او ر قائدین نے خطاب کیا۔2مارچ کو شرکاء سانگھڑ اور میرپورخاص  ۔3مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین۔ 4مارچ کو ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری پہنچا۔

سندھ حقوق مارچ کا قافلہ 5مارچ کو حیدرآباد۔6مارچ کو ضلع جامشورو سے ہوتا ہوا ’’سندھ حقوق مارچ‘‘ کراچی میں پہنچا جہاں قائدین نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

پیپلزپارٹی کا سندھ حقوق مارچ پر ردعمل

سندھ کے وزیرِ جنگلات نواب تیمور تالپور نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزراء کو سلیکٹڈ وزراءقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رینٹ اے کار پیر نے پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ آج سمندر برد کر دیا ہے۔

 اپنے جاری کردہ بیان میں  نواب تیمور تالپور نے کہا کہ گھوٹکی سے نکلے پی ٹی آئی کے سیاسی جنازے کو پورے سندھ میں گھمایا گیا۔ لیکن کسی نے اس سیاسی جنازے کو کندھا نہیں دیا۔ پی ٹی آئی کے وزراء نے تنگ ہو کر بلآخر اس سیاسی جنازے کو سمندر میں پھینک دیا۔

نواب تیمور تالپور کا علی زیدی سےسوال

 نواب تیمور تالپور نے کہا کہ علی زیدی جیسے جوکر سب سے پہلے یہ بتائیں کہ عاطف رئیس کون ہے۔ اور علی زیدی اس کے گھر میں کیسے رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب علی زیدی کے خلاف پشاور میٹرو فراڈ کیس کھلنے والا ہے۔ نواب تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ آج کل زبان زدِ عام ہے کہ علی زیدی نے ملک سے بھاگنے کا ٹکٹ خرید لیا ہے۔

24 thoughts on “سندھ حقوق مارچ ،چارٹرآف ڈیمانڈ جاری

  1. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

  2. jsEncrypt hello my website is jsEncrypt

  3. Mata onaji hello my website is Mata onaji

  4. angkot the hello my website is angkot the

  5. efl mana hello my website is efl mana

  6. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

  8. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

  9. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

  10. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

  11. … [Trackback]

    […] Information to that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/سندھ-حقوق-مارچ-،چارٹرآف-ڈیمانڈ-جاری/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے