تحریک عدم اعتماد کی گونج اور حکومتی ردعمل

Spread the love

اپوزیشن کا عدم اعتماد کے لئے نمبرپورے ہونے کا دعویٰ

PM IMRAN KHAN FILE PHOTO
Spread the love

اپوزیشن وزیراعظم عمران خان  کو گھر بھیجنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ کئی روز سے اپوزیشن کے درمیان رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بالآخر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نےواضح کر دیا ہے کہ 8 یا 9 کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔  ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں ۔، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔

خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔ 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے ۔ اور ہم  جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔

عدم اعتماد میں کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نظر آرہی ہیں۔ پیپلز پارٹی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کے نرخوں میں 5 روپے کمی کو لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے لیےعمران خان کو جانا ہو گا۔ ہماری گنتی پوری ہوگئی۔ 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔

مولانا فضل الرحمان بھی عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پرُامید

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نمبر بھی پورے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک بھی تیار ہے۔ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ناکام نہیں لوٹیں گے۔ حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو فرار کرا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےپشاور میں میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاست عوام کو تحفظ فراہم کیوں نہیں کر سکتی، حکمران سمجھتے ہیں کہ عوام کے نمائندے ہیں لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں، تاہم ہم کبھی ناکام نہیں لوٹے، ہم نے شعور اور حوصلہ پیدا کیا جس کے باعث حکمران تنہا ہوچکے ہیں، عدم اعتماد کا معاملہ بڑھ رہا ہے۔

بلاول بھٹو کی ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کا بھی بڑا بیان آ گیا۔ اپنی پارٹی اراکینِ قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی  اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے خلاف آئندہ ہفتے تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر بھی اراکین اسمبلی کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا ہے تاکہ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کو کامیاب کروایا جاسکے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ ہمارے اراکین اسپیکر قومی اسمبلی کے نامزد کردہ کسی بیرون ملک دورے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سب اراکین کو ملک میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی قائدین کی اراکین پارلیمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی تصدیق کردی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پارٹی اراکین کو مہنگائی سے ستائی عوام کے خرچے پر بیرون ملک دوروں سے منع کیا گیا ہے ۔ عوام کو کچھ نہ دینے والی حکومت کے سرکاری دوروں کا حصہ نہیں بن سکتے۔

حکومت سرکاری خرچ پر دوروں کا پرواگرام بنا رہی ہے، ن لیگ

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری سے مر گئے ہیں اور حکومت سرکاری خرچ پر دوروں کے پروگرام بنا رہی ہے ۔ قوم کے کروڑوں روپے دوروں پر ضائع کرنا کرپشن اور ڈکیتی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی کے احساس رکھنے والے ارکان ان دوروں کا حصہ بننے سے انکار کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  کل (بیروز پیر) اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ذزرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شام 6بجے سے قبل اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے چک شہزاد میں قائم سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔ جس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جائے گا ۔ لیگی صدر تمام ارکان کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی،احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آخری ھچکولے لے رہی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد میں ان کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔

یہ بات احسن اقبال نے نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت کو سمجھ نہیں آرہا کس طریقے سے اس بحران سے نکلیں۔آج 22 کروڑ عوام عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے 4 سالوں میں دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے ۔ آج عمران نیازی اپوزیشن کو کس منہ سے چور ڈاکو کہتے ہیں ۔ چینی، آٹے بحران پر جو انکوائری کی، کس کے خلاف کارروائی کی؟ ہر انکوائری میں وزیروں کا نام نکلا ہے ۔ اس لیے انکوائری نہیں ہوئی۔ یہ کرپٹ، نالائق حکومت ہے، رخصتی اب اس کا مقدر ہے۔

شیخ رشید کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے ۔ حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرفوادچوہدری کا اپوزیشن کو جواب

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے ۔ لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔

اپوزیشن کی ناکامیوں کی ہیٹرک ہو چکی

سینیٹر فیصل جاوید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اپوزیشن کی ناکامیوں کی ہیٹرک ہو چکی ہے ۔ اور انشاءاللہ آگے بھی ناکام ہوگی۔ پاکستان میں بے مثال ترقیاتی کام ہورہے ہیں ، ڈیم بن رہے ہیں  ۔ معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔ لوگ ٹیکس دے رہے ہیں یہ ترقی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور یہ وزیر اعظم پر پلس اعتماد ہوگا ۔

این آر او کے متلاشی کچھ نہیں بگاڑ سکتے

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ این آر او کے متلاشی لوگ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ آپ کو پہلے بھی ناکوں چنے چبوائے ہیں ۔اب کے بار بھی وہی حشر ہونا ہے۔

ایک بیان میں شہبازگل نے کہا کہ زرداری صاحب کی کرپشن بچاؤ مہم پر نکلے بلاول نامراد لوٹیں گے،بیرونی قوتوں سے اقتدار کی بھیک مانگنے والے پاکستان کے سگے نہیں ہو سکتے،آپکو پہلے بھی ناکوں چنے چبوائے ہیں اب کے بار بھی وہی حشر ہونا ہے۔

حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کا مشورہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا میں خلیج حائل کر رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ق پرویز الہی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں ۔ پارٹی کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے ۔ اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی ۔ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے ۔ وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے چند اخبار اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈنیس کے تناظر میں لگائی گئی ہے ۔ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں ۔ جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔

22 thoughts on “تحریک عدم اعتماد کی گونج اور حکومتی ردعمل

  1. js加密 hello my website is js加密

  2. pose in hello my website is pose in

  3. Viagra, This is a good website Viagra

  4. Mature, This is a good website Mature

  5. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/تحریک-عدم-اعتماد-کی-گونج-اور-حکومتی-ردع/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Find More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/تحریک-عدم-اعتماد-کی-گونج-اور-حکومتی-ردع/ […]

  7. … [Trackback]

    […] Here you can find 56111 more Info on that Topic: daisurdu.com/2022/03/06/تحریک-عدم-اعتماد-کی-گونج-اور-حکومتی-ردع/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے