مختیاریا گل ودھ گئی اے۔ندیم افضل چن جیالے بن گئے

Spread the love

ندیم افضل چن کھلاڑی سے پھر جیالے بن گئے

nadeem afzal chun left pti
Spread the love

وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کو تبدیلی راس نہ آئی ۔ پھر واپس پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

ندیم افضل چن کا سیاسی پسِ منظر

ان کا سیاسی سفر 2001 میں ملکوال کے تحصیل ناظم کی حیثیت سے شروع ہوا اور 2008 کے عام انتخابات میں این اے 74سرگودھا سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے ۔ اکتوبر 2017 میں انہوں نے پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔

تحریک انصاف میں شمولیت پر نوازشیں

ندیم افضل چن نے 19اپریل2018 کو بنی گالا میں عمران خان سے  ملاقات کر کے  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔15جنوری 2019 کو انہیں وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا ۔کھلاڑی بننے کے بعد ندیم افضل چن پر قسمت کی دیوی مہربان تھی۔ کابینہ ڈویژن نے ان کی 17جنوری 2019 کووزیراعظم کے  معاون خصوصی کے عہدے پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔

ندیم افضل چن نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے بہیمانہ قتل پر 8جنوری 2021 کو ایک ‘معنی خیز’ ٹوئٹ کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو۔۔۔میں شرمندہ ھوں‘‘ ۔ اس ٹوئٹ کے بعد جب ان سے رابطہ کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘ان کے ضمیر کی آواز تھی’ اور انہوں نے وزیراعظم کو مقتول کان کنوں کے لواحقین سے ملاقات کے لیے فوری طور پر کوئٹہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

اس کے چند روز بعد یعنی 14جنوری 2021کو وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

استعفیٰ کب منظورہوا!

15 جنوری 2021 کووزیراعظم عمران خان نےاپنے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا دیا ہوا استعفیٰ منظور کیا ۔ جس کا اطلاق فوری ہوا تھا ۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’’وزیراعظم نے 15 ون جی اور رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول ون اے، وی-اے رولز کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کیا۔ اور ندیم افضل چن کا پارلیمانی رابطے پر معاون خصوصی کے عہدے کا استعفیٰ منظور کرلیا‘‘۔

5مارچ 2022 کوتحریک انصاف چھوڑ دی

5 مارچ 2022 کو تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ دیا ۔ اور پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے لاہور پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ایک روز بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔اس سے قبل  بھی وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما تصور کیے جاتے تھے اور میڈیا میں پی پی پی کے دفاع کے لیے خاصے متحرک رہ چکے ہیں۔

مختاریا گل ودھ گئی اے

کپتان کے کھلاڑی ہوتے ہوئے ندیم افضل چن کو اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب کورونا کی عالمی وبا کے دوران جب ندیم افضل چن کی آڈیو گفتگو اس وقت  لیک ہوئی ، اس آڈیو کال میں ندیم افضل چن ’’مختارے‘‘ سے مخاطب ہو کر انہیں پنجابی میں کورونا کی صورت حال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ گھر بیٹھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا کی تلقین کر رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے وضاحت بھی جاری کی کہ وہ صرف اپنے دوست کو ڈرانے کے لئے ایسا کیا تھا۔

ہن واقعی گل ودھ گئی اے ،مختارے کو بھی کورونا ہو گیا

ندیم افضل چن نے12جون 2020 کو ایک اورسوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ۔جس میں کہا کہ  ہن واقعی گل ودھ گئی اے ۔ مختارے کو بھی کورونا ہو گیا ہے اور اب وہ اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہے۔

جیالے بنتے ہی حکومت پر تنقید

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے قبل جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔انہوں نے باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا ۔ لیکن اب پیپلز پارٹی میں واپس آکر مطمئن ہوں۔

دوبارہ گھر واپسی پر خوش آمدید

بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو کہا کہ ندیم افضل صاحب ہمارے بھائی ہیں جو گھر واپس آگئے ہیں۔انہیں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔انہوں نے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔  اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا رہ گیا ہے ۔ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔ ہم اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری کے حکومت پر وار

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے بھی قومی اسمبلی میں شکست دی تھی ۔ اور اب بھی دیں گے۔ اس لیے تحریک عدم اعتماد کے آنے سے قبل ہی عمران خان مستعفی ہوجائیں ۔ اگر وہ استعفی نہیں دیتے تو اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں گے ۔ وزیراعظم کا بندوبست کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تحریک عدم اعتماد بڑا امتحان

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کے لیے تحریک عدم اعتماد بڑا امتحان ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے وقت پتا چل جائے گا کہ کون نیوٹرل ہے اور کون نہیں۔ہم حکومت کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے قبل وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔ اور اسمبلیاں توڑ دیں ۔ وزیراعظم اور اسپیکر دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہونی چاہیے۔

پیپلزپارٹی سلیکٹڈ نہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کیا کہ  خان صاحب کا کام حکمرانی کرنا اور میرا کام اپوزیشن ہے ۔ کسی اور جماعت پر سلیکٹڈ کا الزام عائد کیا جاسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی پر نہیں ۔ ساری جماعتیں صاف و شفاف الیکشن کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ۔ خان صاحب کے 3سال سے بیانات سن رہے ہیں وہ یوٹرن لینے کے عادی ہیں۔

تحریک انصاف چھوڑنے پرندیم افضل چن کے بھائی  وسیم چن کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر کے واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ندیم افضل چن کے بھائی اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وسیم چن نے بڑے بھائی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وسیم چن کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔ اس فیصلے میں والد صاحب یا ہم بھائیوں کی تائید حاصل نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افضل چن نے بہتر سمجھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بہتر چل سکتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی سیاسی راہیں ہم سے جدا کر لیں، ہم اس فیصلے میں ان کے بالکل بھی ساتھ نہیں ہیں۔

وسیم چن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تحریک انصاف کا مینڈیٹ ہے اور ہم اپنے مینڈیٹ کی پاسداری کریں گے ۔ ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہمیں وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔

شاہ محمودپارٹی چھوڑ والے ندیم افضل چن کے فیصلے س لاعلم

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اپنے پارٹی چھوڑ کر جانے والے ندیم افضل چن کے فیصلے سے لاعلم نکلے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ندیم افضل چن کے فیصلے سے دکھ ہوا ۔ اگر انہیں علم ہوتا تو وہ ان سے بات کرتے اور انہیں پارٹی نہ چھوڑنے پر آمادہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ  اپنی مرضی کے مطابق پارٹی بدلنا سب کا حق ہے۔

ندیم افضل چن حکومت مخالف تحریک کا حصہ بن گئے

ندیم افضل چن جس حکومت میں اہم عہدے کا حصہ رہے ۔اب اسی کے خلاف تحریک کا حصہ بن گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ لاہور سے نکلا تو ندیم افضل چن بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کنٹینر پر سوار ہو گئے۔

ندیم افضل چن بلاول بھٹو زرداری کی تقریب کے دوران حکومت پر جاری تنقید پر بھی خوش نظر آئے۔

9 thoughts on “مختیاریا گل ودھ گئی اے۔ندیم افضل چن جیالے بن گئے

  1. js加固 hello my website is js加固

  2. wyd là hello my website is wyd là

  3. 3d tiger hello my website is 3d tiger

  4. paket phd hello my website is paket phd

  5. thor slot hello my website is thor slot

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے