7ماہ میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

Spread the love

پاکستانی برآمدات سے متعلق اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمار

state bank of p akistan
Spread the love

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 242.38ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔یہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.76فیصدزیادہ ہے ۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 147.11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری 2022 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 36.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گذشتہ سال جنوری میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 13.77 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2021 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 219.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

پاکستان اور یورپ میں تجارتی حجم

پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔رواں مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 13.90 فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 24.22 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، یوکے اورخطہ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.715ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.90 فیصدزیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.506 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یورپ کے ممالک کو222.88 ملین ڈالرکی برآمدات

جنوری 2021 میں شمالی یورپ کے ممالک کو222.88 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔ جوجنوری 2021 میں 231.56 ملین ڈالرتھیں۔مالی سال 2021 میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.688 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، یوکے اورخطہ کے دیگرممالک سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.22 فیصدسے زیادہ کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

رواں  مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک سے 921.53 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ سے درآمدات کاحجم 741.82 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا۔

جنوری میں شمالی یورپ سے درآمدات کاحجم 154.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔ جوجنوری 2021 میں 105.80 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاکل حجم 1.330ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لئے پیکج

آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئےحکومت نے   تاریخی پیکج دیا ہے۔ فری لانسرز ، آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتوں کو  دی جانے والی سہولتوں  کی  مقررہ مدت میں   فراہمی یقینی بنایاجائے۔وزیراعظم عمران خان نےیہ بات اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ شرکاءکو آئی ٹی سٹارٹ اپس، صنعتی شعبے اور  آئی ٹی کمپنیوں  کو دی گئی  سہولیات کے نفاذ   کے بارے کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے زیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہے ہیں ۔  کاروباری سرگرمیوں کیلئے  بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ  ہوگا۔

10 thoughts on “7ماہ میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

  1. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/03/04/7ماہ-میں-ملکی-برآمدات-میں-نمایاں-اضافہ-ر/ […]

  2. js加密 hello my website is js加密

  3. slot pusat hello my website is slot pusat

  4. gambar sio hello my website is gambar sio

  5. sea patrol hello my website is sea patrol

  6. 2020 ps4 hello my website is 2020 ps4

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے