ازبکستان کے صدرشوکت مرزایوف کا دورہ پاکستان

Spread the love

ازبکستان کے صدردورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

The President of Uzbekistan arrives in Tashkent after concluding his two-day state visit to Pakistan
Spread the love

ازبکستان کےصدرشوکت مرزایوف 2روزہ دورہ مکمل کرکے واپس  اپنے ملک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے دورے کے آخری روز صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی  ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے وسیع تر امور اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

” وژن سنٹرل ایشیاپالیسی“

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی، سیکورٹی، روابط، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے” وژن سنٹرل ایشیاپالیسی“ کے فریم ورک کے اندر وسط ایشیا کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تذکرہ کیا۔۔

ٹرانس افغان ریلوے سےزمینی رابطہ مضبوط ہوگا

صدر عارف علوی نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے ازبکستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ علاقائی انضمام اور رابطے کے امکانات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ  ٹرانس افغان ریلوے ایسا ہی ایک منصوبہ ہو گا جس سے زمینی رابطہ مضبوط ہو گا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے سیاحت کو فروغ دینے اور عوام رابطوں کے لیے ہوائی رابطے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں صدور نے نوجوانوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز پاکستان اور ازبکستان کے درمیان  مفاہمتی یادداشتوں پردستخطوں کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر   شوکت مرزا یوف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 10 معاہدے

تقریب میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان  سٹریٹجک  شراکت داری  کے مشترکہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے پر وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نےمعاہدے پر دستخط کیے۔

تاشقند اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ خیبرپختونخوااور ازبک علاقے سرخندریہ  میں  تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر  وزارت ریلوے اور ازبک وزارت ٹرانسپورٹ  نے  دستخط کئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی  میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پرمعاون خصوصی امین اسلم اورازبکستان کے نائب وزیراعظم نے دستخط کئے۔

سلامتی کے شعبے میں ایکشن پلان کے روڈ میپ پرمشیر قومی سلامتی اور ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے دستخط کئے۔ ٹیلی وژن اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں تعاون کے معاہدہ پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور ازبکستان کے وزیرثقافت نے  دستخط کئے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کی   یادداشت پروزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور ازبک وزیر خارجہ نے  دستخط کئے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ بھی طے پایا ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم  نے دستخط کیے۔

وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نے ملاقات کی۔پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے افغانستان کے راستے ریل رابطے شروع کرنے اور زمینی اور فضائی راستوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرانے اور افغان حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم کرائے جانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ازبک صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ صدر شوکت مرزا یوف اور ان کی کاوشوں سے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ایک سال کے دوران تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ازبک صدر کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ دونوں ملکوں نے افغانستان کے راستے ٹرین رابطوں پر اتفاق کیا ہے۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نےشاندار مہمان نوازی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مضبوط سٹریٹجک تعاون کے خواہاں ہیں۔

22 thoughts on “ازبکستان کے صدرشوکت مرزایوف کا دورہ پاکستان

  1. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/03/04/ازبکستان-کے-صدرشوکت-مرزایوف-کا-دورہ-پا/ […]

  2. js加固 hello my website is js加固

  3. mr wang hello my website is mr wang

  4. Piece of writing writing is also a excitement, if you be familiar with afterward you can write otherwise it is complicated to write.

  5. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/03/04/ازبکستان-کے-صدرشوکت-مرزایوف-کا-دورہ-پا/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More to that Topic: daisurdu.com/2022/03/04/ازبکستان-کے-صدرشوکت-مرزایوف-کا-دورہ-پا/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے