پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کا تاریخی دن

Spread the love

آسٹریلیا اورپاکستان میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز

CEO of the Pakistan Cricket Board, Cricket Australia CEO Nick
Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر شکر ادا کیا ۔ پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

فیصل حسنین نے آسٹریلیا سے سیریز کو تاریخی قراردے دیا ۔ پاکستان کرکٹ مداحوں نے آسٹریلوی ٹیم کو دیکھنے کے لئے 24 سال کا انتظار کیا۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے ۔ فخر ہے کہ میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔

انہوں نے یہ باتیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ آسٹریلیا

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے نے کہا کہ پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا، پی سی بی اور پاکستان میں کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔

نک ہاکلے نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا نے بہت محنت کر کے اس سیریز کا اہتمام کیا ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی بہت محنت کی ہے۔آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔

چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ایلر ڈائس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے، پاکستان نےملکوں کی میزبانی کرکےاعتمادبڑھایاہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے، کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

چیف آسٹریلیا پلیئرایسویشن گرین برگ

مشترکہ پریس کانفرنس میں آسٹریلوی پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ نے کہا کہ شین واٹسن کی دورے کےلیےکھلاڑیوں کوتیار کرنےمیں مدد تھی، واٹسن نےمعلومات دیں کہ انہوں نےپاکستان کومحفوظ پایاہے۔ آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔

24سال بعد پاک آسٹریلیا کےدرمیان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24سال بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان پلیئنگ الیون میں بابراعظم، محمدرضوان، شاہین آفریدی ،عبداللہ شفیق، فوادعالم، اظہرعلی، نعمان علی، ساجدخان ،امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12سے 13 مارچ کو کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔

10 thoughts on “پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کا تاریخی دن

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/03/04/پاک-آسٹریلیا-کرکٹ-سیریز-کا-تاریخی-دن/ […]

  2. jsEncrypt hello my website is jsEncrypt

  3. VMOS Pro hello my website is VMOS Pro

  4. koonthal hello my website is koonthal

  5. ht autos hello my website is ht autos

  6. slotbom hello my website is slotbom

  7. Below the hello my website is Below the

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے