لاہور قلندرز پہلی بارپی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

Spread the love

لاہور قلندر نے ملتان سلطانز کو42رنز سے شکست دی

LAHORE DEFETE MULTAN SULTANS
Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے۔

محمد حفیظ نے 46گیندوں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ہیری بروک 41، ڈیوڈ وائس28 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

کامران گلفام 15، عبداللہ شفیق 14، ذیشان اشرف7 جبکہ فخرزمان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ملتان سلطانز کے آصف علی نے 3 جبکہ ڈیوڈ ویلے اورشاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑا گئی۔ 19.3اوورز میں 138رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ٹم ڈیوڈ 27،شان مسعود19،ریلے روسو 14 ، کپتان محمد رضوان 14، عمران طاہر 10، رومان رئیس اور امیر عظمت 6،6نز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آصف آفریدی ایک جبکہ ڈیوڈ ویلے صفر پر چلتے بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2جبکہ ڈیوڈ وائس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 7 کی فیورٹ ٹیم ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ  میں دو شکست کھائیں۔ دونوں میں لاہور قلندرز نے ہی ہرایا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شائقین کا رش

پاکستان سپر لیگ کا فائنل معرکہ دیکھنے کے لئے شائقین اسٹیڈیم اُمڈ آئے۔ 25 ہزار سے زائد شائقین نےاسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔

لاہور رنگوں میں نہا گیا

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 7 کی مختصر لیکن پروقار اختتامی تقریب ہوئی ۔ جس میں پاکستان کے دل لاہور کے خوب صورت مناظر نے سب کو سحر زدہ کردیا۔

اختتامی تقریب میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں پہلے پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ 6 ایڈیشنز کی مختصر تاریخ بتائی گئی ۔جس کے بعد اسپانسر ادارے کے سربراہ نے ایونٹ کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی منفرد انداز میں میدان میں لائی گئی ۔ ریس کے ڈرائیور ڈیڈو سے ٹرافی وصول کی۔ اور اُسے چیئرمین رمیز راجہ کے حوالے کی ۔جس کے بعد اختتام پر لاہور کا آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سج گیا۔

پی ایس ایل7کے بہترین کھلاڑی

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے  فخر زمان 588 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ملتان سلطانز کے محمد رضوان 546 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ شاہین آفریدی  13 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کر کے نمبر ون بولررہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے 19 وکٹیں حاصل کیں۔ خوشدل شاہ آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیت گئے ۔ وکٹ کیپرآف دی ٹورنامنٹ محمدرضوان قرارپائے ۔ شاداب خان بولر آف دی ٹورنامنٹ بن گئےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ سیون فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔محمد حفیظ، بروک اور ویزے نے شاندار بلے بازی کرکے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  شاہین آفریدی کی زبردست کپتانی اورعمدہ باولنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ نے  فائنل کو خوب انجوائے کیا۔ آج پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔

لاہور میں فائنل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد لاہور انتظامیہ، لاہور پولیس اور متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28