آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد

Spread the love

آسٹریلوی ٹیم نے اس سے پہلے1998ء میں دورہ کیا تھا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان(فائل فوٹو)
Spread the love

پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر ہے ، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلین ٹیم اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے حکام نے مہمان ٹیم کا پرُاستقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنوس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیٹ کمنز کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے ۔ جس میں انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان3 ٹیسٹ،3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کھیلا جائے گا

ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلے جانا ہے۔

اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران واحد ٹی 20  میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلا ف سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے ۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں شامل کیے گئے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم ،حارث رؤف ، شان مسعود اور حارث رؤف شامل ہیں  ۔  سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، زاہد محمود ، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے ۔ 16 رکنی سکواڈ میں بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زیمپا شامل ہیں ۔

سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، جیسن بہرنڈروف، ایلکس کیری، نیتھن ایلس بھی وائٹ بال سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لبیشین، مچل مارش بھی وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔

10 thoughts on “آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد

  1. js加密 hello my website is js加密

  2. a04s vs hello my website is a04s vs

  3. vip88 hello my website is vip88

  4. kitab ayam hello my website is kitab ayam

  5. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/02/27/آسٹریلوی-کرکٹ-ٹیم-کی-24-سال-بعد-پاکستان-آ/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے