یوکرین روس جنگ کی تیسرے دن کی کہانی

Spread the love

یوکرین اور روس میں جنگ کا تیسرا دن

روس اور یوکرین میں لڑائی جاری
Spread the love

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ عالمی میڈیا پر یہ تنازعہ مختلف خبروں کی زینت بنا رہا۔ روسی فورسز یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر اہم شہروں پر قبضے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جبکہ یوکرینی فورسز بھی دفاع میں ڈٹےہوئے ہیں۔

دارالحکومت کیئو میں رات بھر میزائل حملے اور جھڑپیں جاری رہیں ۔ مگر یوکرینی فورسز کے پاس اب بھی شہر کا کنٹرول ہے ۔

برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی فورسز کیئو کے مرکز سے 30 کلومیٹر دور ہیں ۔

روسی وزارت خارجہ کا دعویٰ

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی اور یوکرینی فوج چرنول میں ایٹمی پاورپلانٹ کی حفاظت کر رہےہیں۔روسی فوج کی چھاتہ بردار یونٹ ایٹمی پلانٹ پر تعینات ہے۔ یوکرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی فوج کے خلاف دفاع میں مددکریں۔سڑکوں پرلگے ناموں کے سائن بورڈز بھی فوراً! ہٹا دیں۔

بچوں سمیت 198 یوکرینی شہریوں کی ہلاکت

یوکرینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اب تک دو بچوں سمیت 198 یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

روس کے3500 فوجیوں کو ہلاک،200 کو گرفتارکرلیا،یوکرین کا دعویٰ

: یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے بھی اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔

یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

یوکرینی صدر دمتری زیلنسکی کا قوم سے خطاب

یوکرینی صدر دمتری زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرینی فوج اور عوام جارح فوج کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔ سرحدوں پر مضبوط دفاعی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ شہریوں کی جانیں بچانے کی خاطر جنگ فوری روکنا ہو گی ۔ روس ہمارے اوپر مسلط جارحیت کو روکے۔ ہمیں جنگ بندی اور جامع امن کی ضرورت ہے ۔

دمتری زیلنسکی کے ٹوئٹر پر دعوے

یوکرینی صدر نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔ ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آخری دم تک لڑیں گے، بھاگنے کیلئے سواری نہیں لڑنے کیلئے اسلحہ چاہیے۔

یوکرینی صدر کے مختلف ممالک سے ٹیلی فونک رابطے بھی جاری ہیں جس میں یوکرین میں ہونے والے حملوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ دمتری زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں سے جنگ روکنے کے لئے روس پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

جنوبی شہر اوڈیسا کے قریب جھڑپیں

اس سے قبل صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ جنوبی شہر اوڈیسا کے قریب بھی جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ لیئو سمیت مغربی اور وسطی شہروں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں ۔ روس کا دعویٰ ہے کہ اس نے جنوب مشرقی شہر ملیتوپول پر قبضہ کر لیا ہے ۔ مگر برطانیہ کو اس دعوے پر شک ہے ۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کی میڈیا بریفنگ

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ متوقع مذاکرات کے پیش نظر پیوٹن نے روس کے مرکزی فوجی دستوں کو پیش قدمی روکنے کے احکامات دیے تھے ، چونکہ مذاکرات سے انکار کردیا گیا لہٰذا فوجیوں کی پیش قدمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

فرانسیسی بحریہ نے روس کا مال بردار جہاز پکڑ لیا

فرانسیسی بحریہ نے انگلش چینل میں ایسے بحری جہاز کو پکڑ لیا ہے ۔ جو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا۔ اب اسے شمالی فرانس کی بندرگاہ بھیج دیا گیا ہے اس بحری جہاز کو یورپی یونین کی عائد کردہ نئی پابندیوں کی روشنی میں روکا گیا ہے۔فرانس میں روسی سفارت خانے نے فرانسیسی حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

یوکرین کا روسی فوجیوں کا جہاز کیئو کے قریب مار گرانے کا دعویٰ

یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے روسی فوجیوں سے بھرے ایک جہاز کو کیئو کے قریب مار گرایا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں روسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فریقین میں مذاکرات کی بازگشت

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے انہیں راتوں رات پکڑنے اور نئی حکومت قائم کرنے کے روسی منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے روس کے عوام سے کہا کہ یوکرین پر حملے روکنے کے لیے پیوٹن پر دباؤ ڈالیں۔ ہم نے اُن کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ یوکرینی فورسز اب بھی کیف اور اس کے ارد گرد اہم شہروں کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اُن کے ملک کو اب یورپی یونین میں شامل ہونے کا حق مل گیا ہے۔

یوکرینی صدر نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔ ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آخری دم تک لڑیں گے، بھاگنے کیلئے سواری نہیں لڑنے کیلئے اسلحہ چاہیے۔

روسی صدارتی محل (کریملن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین نے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرکے تنازع کو طول دیا ہے ۔ جس کے بعد روسی فوج نے اپنی پیش قدمی دوبارہ شروع کردی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ’متوقع مذاکرات کے پیش نظر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعے کو روس کے مرکزی فوجی دستوں کو پیش قدمی روکنے کے احکامات دیے تھے ۔ اب چونکہ یوکرین نے مذاکرات سے انکار کردیا ہے ۔ لہٰذا آج دوپہر سے فوجیوں کی پیش قدمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کا یوکرین کے لیےاضافی فوجی امداد کا اعلان

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ صدر بائیڈن نے یوکرین کے لیے اضافی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یوکرین کو 35 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کی جائےگی۔

انتھونی بلنکن نے بتایا کہ روسی حملےکے خلاف امریکی پیکج میں ہلاکت خیز ہتھیاروں کی دفاعی امداد شامل ہوگی۔

جرمنی نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق پابندی ہٹا دی

جرمنی کی جانب سے یوکرین کو تیسرے ملک سے جرمن ساختہ اسلحے کی فراہمی سے متعلق پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نیدرلینڈز جرمن ساختہ 400 راکٹ گرینیڈ لانچر یوکرین بھجوا سکے گا۔

اس فیصلے سے یوکرین کے لیے یورپی فوجی امداد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے ۔ کیونکہ یورپ میں استعمال ہونے والا اکثر اسلحہ جرمن ساختہ ہے، اس لیے اس کے استعمال اور برآمد میں جرمنی کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔

چیچنیا کا یوکرین صدر کو معافی مانگنے کا مشورہ

روس کی نیم خود مختار ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے یوکرین پر روس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی حمایت کی۔ انہوں نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کو سپریم لیڈر و روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔

رمضان قادریوف نے 12 ہزار چیچن یوکرین کے محاذ پر جاکر لڑنے کا اشارہ دیا۔

چیچنا کے دارالحکومت گروزنی میں 12 ہزار کے قریب چیچن فورسز کے اہلکار اور رضاکار روسی حکومت کے اقدام کی حمایت میں جمع ہوئے اور روسی فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مغرب کی روس پر پابندیاں

امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین نے روس کے خلاف اقتصادی محاذ کھول دیا۔ روسی اداروں کے بعد براہ راست صدر پیوٹن اور وزیرخارجہ پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں۔ امریکا نے صدر پیوٹن کے امریکا سفر پر پابندی کا بھی اعلان کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ پیوٹن اور سرگئی لاروف پر پابندیاں ظاہر کر رہی ہیں کہ مغرب کتنا کمزور ہے۔

برطانیہ کی روسی فلیگ شپ کیریئرایروفلوٹ پر پابندی

برطانیہ نے روسی فلیگ شپ کیریئر ایرو فلوٹ پر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ روس نے جمعرات کو یوکرین اور بیلاروس کے ساتھ مغربی سرحد پر شہری پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جب کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے بند کر دیا تھا

روس کی بلغاریہ،پولینڈ اور چیک جمہوریہ سے پروازوں پر پابندی

روس نے بلغاریہ، پولینڈ، چیک جمہوریہ سے پروازوں پر پابندی لگا دی۔متعدد یورپی ممالک کی جانب سے روسی پروازوں پر پابندی کے فیصلے کے بعد ماسکو اپنی فضائی حدود بند کر دیا ہے۔

یوکرین کا روسی تیل بند کرنے کا مطالبہ

یوکرین کے وزیر خارجہ نے روسی خام تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ روس کو مکمل طور پر تنہا کر دیں۔ روسی جنگی مجرموں کو روکا جائے ۔

مغرب کا توانائی کے شعبے کو پابندیوں کا نشانہ بنانے سے گریز

مغربی ممالک نے اب تک روس کے توانائی کے شعبے کو پابندیوں کا نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔

روس نے اقوام متحدہ میں اپنے خلاف قرار ویٹو کر دی

روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی۔

سلامتی کونسل کے11 ممبران نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ بھارت اورمتحدہ عرب امارات بھی غیرحاضر رہے۔

قرارداد امریکا کی مدد سے ڈرافٹ کی گئی تھی۔ روس کے قرارداد ویٹوکرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیرلنڈا تھامس کا کہنا تھا کہ روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آوازیں نہیں دبا سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 193 ارکان پرمشتمل ہے۔

پولینڈ کا روس کے خلاف فٹ بال ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے سے انکار

پولینڈ نے مارچ میں روس کے خلاف ماسکو میں فٹ بال ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ۔ پولینڈ اور روس کے درمیان میچ 24 مارچ کو ماسکو میں شیڈول تھا۔ پولش فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ یہ عمل کرنے کا وقت ہے ، باتوں کا نہیں۔

14 thoughts on “یوکرین روس جنگ کی تیسرے دن کی کہانی

  1. js加固 hello my website is js加固

  2. tv payton hello my website is tv payton

  3. lele 10 hello my website is lele 10

  4. mu fb hello my website is mu fb

  5. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/02/26/یوکرین-روس-جنگ-کی-تیسرے-دن-کی-کہانی/ […]

  6. viagra online in india best price viagra 25mg best canadian pharmacy generic viagra

  7. can cephalexin be used for bladder infection can keflex capsules opened sprinkle food will cephalexin treat a yeast infection

  8. amoxicillin allergy keflex keflex e coli uti keflex sulfa drug family

  9. keflex and amoxicillin difference does keflex work for ear infections how much does cephalexin cost

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے