وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ کی اہم ملاقات

Spread the love

وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ میں ملاقات لاہور میں ہوئی

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ کی ملاقات
Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-

دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی اور اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کے لئے نقصان دہ ہیں ۔ اپوزیشن صرف اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں ۔ جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں۔ اپوزیشن کو علم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کے لئے کر رہے ہیں ۔ اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے۔ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کے لئے 100 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کا لیٹر دیا – شیخ رشید احمد نے فنڈز کے اجراء پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیرداخلہ کی صدارت میں اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا ۔جس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کیے جانیوالے اقدامات اورامن وامان کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پہلے بھی ضروری اقدامات کئے او رآئندہ بھی کریں گے ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔ اجلاس میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28