لاہور قلندرز پی ایس ایل 7کے فائنل میں پہنچ گئی

Spread the love

لاہور قلندرز نے ایلیمنٹر2جیت لیا

لاہورقلندرزبمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
Spread the love

لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی ۔لاہور قلندرز نے ڈیوڈ وائس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آخری وکٹ حاصل کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنٹرمیچ  میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ جس میں 3چھکے اور 4 چوکے لگائے ۔ کامران گلفام 30، محمد حفیظ 28، سمتھ پیٹل 21 ،ہیری بروک اور پل سالٹ 2،  2  جبکہ فخرزمان ایک رن ہی پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ وائس نے8گیندوں پر  28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انہوں نے 3 چھکے اورایک چوکا لگایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم  اورلیام ڈاؤسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی اننگز کا آغاز  مایوس کن رہا۔پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 162رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

الیکس ہیلز اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم دونوں ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے ۔ اعظم خان 40، الیکس ہیلز 38رنز ، ویل جیک صفر، آصف علی 25،شاداب خان 14،  پاؤل اسٹرلنگ 13 پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

لیام ڈاؤسن 12، عبداللہ شفیق 6،محمد وسیم 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ڈیو ڈ وائس نے ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور قلندر کے ڈیوڈ وائس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

خیال رہے کہ  پاکستان سپرلیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان 27 فروری کو کھیلاجائے گا۔فائنل معرکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

3 thoughts on “لاہور قلندرز پی ایس ایل 7کے فائنل میں پہنچ گئی

  1. salt likit marka ve modellerimiz icin tıklayin.

  2. vds suncular icin hemen web sitemizi ziyaret edin.

  3. izmir avukat ile ilgili bilgi almak istiyoiyorsanız bize ulasabilirsiniz.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے