پی ایل ایل7:ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی

Spread the love

لاہورقلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست

ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر
Spread the love

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا کوالیفائر میچ میں لاہورقلندر اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز  کے کپتان محمد رضوان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ شان مسعود 2 اور عامر عظمت 33 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان اور ریلی روسو نے زبردست باری کھیلی۔ دونوں نے 113 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ کپتان محمد رضوان نے 53 اور 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

لاہور قلندرز کے  محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہین الیون 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔ فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

عبداللہ شفیق 5، کامران غلام 20، محمد حفیظ صفر، ہیری بروک 13، سمت پٹیل 11 ، فل سالٹ اور شاہین آفریدی ایک ایک کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ ڈیوڈ ویزے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ حارث رؤف اور زمان خان ناٹ آؤٹ رہے۔

 ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا،آصف آفریدی 2 ، آصف آفریدی ،رومان رئیس اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو 4 اوورز میں 19 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 واضح رہے کہ آج پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ایلمنیٹر ون کا میچ کھیلا جائے گا ۔اس میں جو ٹیم جیتے گی وہ ایلمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی ۔ پی ایس ایل 7کافیصلہ کن معرکہ 27 فروری کو ہو گا۔

20 thoughts on “پی ایل ایل7:ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی

  1. js安全 hello my website is js安全

  2. mas joko hello my website is mas joko

  3. vs gipsy hello my website is vs gipsy

  4. toto satu hello my website is toto satu

  5. 4 trainer hello my website is 4 trainer

  6. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/02/24/پی-ایل-ایل7ملتان-سلطانز-فائنل-میں-پہنچ/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے