بیرون ملک مسافروں کی کورونا پالیسی پر نظرثانی

Spread the love

کورونا پالیسی پر نظرثانی این سی او سی نے کی

بیرون ملک مسافروں کے لئے نئی کورونا اپلیسی
Spread the love

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والوں کی پالیسی پر نظرثانی کی ہے۔ بیرون ملک سے آئے مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔

بیرون ملک سے بے دخل مسافروں کےلئے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی شرط برقراررہے گی۔ اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے نئی پالیسی 24 فروری سے نافذ العمل ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اگر ویکسین نہیں لگائی گئی تو ان کو 72 گھنٹے قبل پری بورڈنگ منفی پی سی آرکی ضرورت ہوگی۔ 12سال سے کم عمر کے مسافر لازمی ویکسی نیشن سے مستثنی ہے۔

12 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں کو 31 مارچ 2022 تک لازمی ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت ہے۔ بارڈر ٹرمینلز پر غیر ویکسین شدہ پیدل چلنے والوں کی آمد پر آر اے ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو 10 دن کے لیے ہوم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

کورونا وائرس سے مزید 43 افراد کا انتقال

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96 تک پہنچ گئی۔

کورونا سے پنجاب میں 13 ہزار 471 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 226، اسلام آباد میں ایک ہزار7 اموات ہوئیں ۔ گلگت بلتستان میں 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق ملک بھر میں41 ہزار 744کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ جن میں سے ایک ہزار232 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319 ہے۔ خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768 کورونا کیسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ۔ بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 تک پہنچ گئی ۔

کورونا میں مبتلا ایک ہزار230 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

13 thoughts on “بیرون ملک مسافروں کی کورونا پالیسی پر نظرثانی

  1. … [Trackback]

    […] Info to that Topic: daisurdu.com/2022/02/23/بیرون-ملک-مسافروں-کی-کورونا-پالیسی-پر-ن/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/23/بیرون-ملک-مسافروں-کی-کورونا-پالیسی-پر-ن/ […]

  3. js加密 hello my website is js加密

  4. safum vpn hello my website is safum vpn

  5. I enjoy reading a post that will make men and women think.
    Also, many thanks for allowing for me to comment!

  6. turki al hello my website is turki al

  7. top 5 hello my website is top 5

  8. free bally hello my website is free bally

  9. … [Trackback]

    […] Read More Info here on that Topic: daisurdu.com/2022/02/23/بیرون-ملک-مسافروں-کی-کورونا-پالیسی-پر-ن/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے