ملک میں کورونا کیسز اور اموات نمایاں کمی

پاکستان میں کورونا
Spread the love

ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی۔ گذشتہ 24 کے کورونا مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ-19 کے 961 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، سندھ میں 5 لاکھ 64 ہزار 895 کیسز سامنے آئے۔ خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 87، بلوچستان میں 35 ہزار 284 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684 کیسز رپورٹ ہو چکے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 461، سندھ میں 8 ہزار 30، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 210، اسلام آباد میں ایک ہزار 5 افراد انتقال کر گئے ۔ بلوچستان میں 374، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 784 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کورونا میں مبتلا ایک ہزار 261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

2 thoughts on “ملک میں کورونا کیسز اور اموات نمایاں کمی

  1. […] رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جس کے بعد اموات کی […]

  2. […] کورونا وائرس مزید 25 افراد کی جان لے گیا ۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 139 ہوگئی۔ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔