کورونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ26فیصد

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی
Spread the love

پاکستان میں کورونا کے وار میں کمی آنے لگی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 597کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ جن میں سے ایک ہزار 360 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد پرآگئی ۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 5 لاکھ 64 ہزار522، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار955 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 839 کورونا کے مریض سامنے آئے۔

بلوچستان میں 35 ہزار 274 ، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 669اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 ہو گئی ہے ۔ کورونا میں مبتلا ایک ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس سے 24گھنٹے میں ہونے والی ہلاکتیں

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 31افراد چل بسے ۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 207 کورونا کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

اسلام آباد ایک ہزار4، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ایک ہزار 302 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا سے متاثرہ عالمی ممالک کی فہرست میں پاکستان46ویں نمبر پر موجود ہے ۔

امریکا سے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے فائزرویکسین کی مزید47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔ پاکستان کے لیے امریکا کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین کی مجموعی تعداد لگ بھگ 5 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سفارتخانےکے مطابق امریکا اب تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 45کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے