پاکستانی نژاد امریکی سائرہ ملک اہم عہدے پر فائز

Spread the love

سائرہ ملک نے بڑے ادارے میں اہم عہدہ لے لیا

پاکستانی نژاد امریکی خاتون سائرہ ملک
Spread the love

امریکا میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون سائرہ ملک نے بڑے ادارے میں اہم عہدہ لے لیا۔ انہیں اثاثہ جات کے انتظامی کی عالمی فرم ’’نوین‘‘ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹس  کے مطابق ایکویٹیز، فکسڈ انکم، ریئل اسٹیٹ، پرائیویٹ مارکیٹس، قدرتی وسائل، دیگر متبادلات اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کی عالمی منتظم فرم ’’نوین‘‘اثاثہ جات فرم ہے۔ اس فرم میں سی آئی او یعنی چیف انویسٹمنٹ آفیسر کے لیے ایک پاکستانی خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سائرہ کلائنٹ کے اثاثہ جات کی تقسیم کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز دیتی ہیں۔ اور فکسڈ انکم، رئیل اسٹیٹ، نجی مارکیٹوں، قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے فرم کے سب سے سینئر سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتی ہیں۔

پاکستانی نژاد سائرہ ملک نے 2003 میں ’’نوین‘‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تب سے وہ مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ سائرہ گلوبل انویسٹمنٹ کمیٹی (جی آئی سی) کی بھی قیادت کرتی ہیں ۔ جو ’نوین‘ کے سب سے سینئر سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتی ہے ۔ تاکہ ادارہ جاتی اور دولت کے چینلز پر صارفین کے لیے بہترین سوچ اور قابل عمل کاروباری آئیڈیاز فراہم کرسکیں۔

رپورٹس کے مطابق سائرہ ملک عالمی سرمایہ کاری کمیٹی کی بھی قیادت کررہی ہیں ۔ جو مالیاتی فرم ’’نوین‘‘ کے سب سے سینئر سرمایہ کاروں کو یکجا کرتی  ہیں ۔فنانس میں ایم ایس کرنے والی سائرہ ملک ’’ایکویٹیز انویسٹمنٹ کونسل‘‘ کی چیئرپرسن کے طور پرذمہ داریاں نبھائیں ۔ جہاں ان کا کردار نائب صدر/اسمال کیپ گروتھ پورٹ فولیومنیجر اور ایکویٹی ریسرچ اینالسٹ کا تھا۔

پاکستانی نژاد سائرہ ملک سائرہ نوین کے ہفتہ وار میگزین میں آرٹیکلز بھی لکھتی ہیں ۔ اور باقاعدگی سے مالیاتی نیوز نیٹ ورکس جیسے سی این بی یس، بلومبرگ ٹی وی اور فاکس بزنس پر اپنا تجزیہ بھی پیش کرتی ہیں۔ سائرہ کو امریکی فنانس میں بیرن کی ٹاپ 100 بااثر خواتین میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

سائرہ  ملک نے کیلیفورنیا کی  پولی ٹیکنک اسٹیٹ یونیورسٹی سے معاشیات میں بی ایس کیا۔ یونیورسٹی آف وسکونسن سے فنانس میں ایم ایس بھی کر رکھا ہے۔

سائرہ ملک کے مطابق اُن کے والدین پاکستان سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے ۔ انہوں نے اسٹاکٹن، کیلیفورنیا میں پرورش پائی ۔ اور لنکن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

سائرہ  ملک کا کہنا ہے کہ ایک ہائی اسکول کے سینئر کے طور پر، ۔مجھے ایک کیرئیر کونسلر نے یونیورسٹی چھوڑ کر کمیونٹی کالج جانے کا مشورہ دیا تھا۔گریجویشن کے بعد وال اسٹریٹ کی ہر فرم نے نوکری دینے سے نکار کردیا تھا ۔ پھر انہوں نے فنانس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اور اب بالآخر ایک بڑی فرم میں اہم عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

One thought on “پاکستانی نژاد امریکی سائرہ ملک اہم عہدے پر فائز

  1. […] اور نائجر اس فہرست میں شامل ممالک میں شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ورچوئل سمٹ میں تین اہم موضوعات دفاع، کرپشن کا […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔