ملتان سلطانز نے اسلام آباد سے شکست کابدلہ لے لیا

Spread the love

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملتان کے ہاتھوں شکست

ملتان سلطانز بمقابلہ یونائیٹڈ
Spread the love

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 107رنز بنا سکی۔ لیام ڈاسن 22، ناصر نواز 14، اعظم خان 8، کپتان آصف علی اور ظفر گوہر 9 ،9 ، دانش عزیز 6،  محمد ہریرہ 2، رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

موسیٰ خان 25رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2،2 ، ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف4وکٹوں کے نقصان پر 17.2اوورز میں حاصل کر لیا۔کپتان محمد رضوان نے  51جبکہ ڈیوڈ ویلے نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ 17،شان مسعود اور امیر عظمت 4،4 جبکہ خوشدل شاہ 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیم ڈیواسن نے 3 ، زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو میچ کابہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1495460752227975181

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

پی ایس ایل 7 میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے میچ پر نظریں جمائے بیٹھی تھی۔

کوئٹہ کو کوالیفائی کرانے کیلئے ضروری تھا کہ یہ ملتان سلطانز، اسلام آباد کی جانب سے دیے گئے 105 رنز کا ہدف 3.5 اوورز میں مکمل کرے ۔مگر ملتان یہ نہ کرسکا اور یوں کوئٹہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔